تازہ ترینعلاقائی

میرے خلاف مقدمہ سیاسی بنیادوں پر بنایا گیا ہے، حنیف عباسی ن لیگی ایم این اے

اسلام آباد(نمائندہ خصوصی) مسلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی حنیف عباسی نے ایفی ڈرین کوٹہ کیس میں اپنے اوپر لگائے جانے والے تمام الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ مقدمہ سیاسی بنیادوں پر بنایا گیا ہے۔ ایجنسیوں کے ذریعے انہیں ہراساں کیا جارہا ہے۔ وہ نہ سیاست اور نہ ہی نواز شریف کا ساتھ چھوڑیں گے۔ یہ بات انہوں نے اپنے خلاف درج مقدمے میں حفاظتی ضمانت کے بعد پہلی مرتبہ اینٹی نارکوٹکس فورس کی ٹیم کے سامنے پیش ہونے سے قبل اور بعد میں میڈیا سے گفتگو کے دوران کہی۔ ان کا کہنا تھا کہ ان کے ایک سیاسی مخالف نے دباو ڈال کر ان کے خلاف مقدمہ بنوایا جو لیاقت باغ کو تحریر اسکوائر تو کیا بنی چوک بھی نہ بنا سکا۔ انہوں نے کہا کہ ایفی ڈرین کوٹہ کیس چھوٹے ادویہ ساز اداروں کو بند کرنے کی سازش ہے۔ انہیں عدلیہ پر مکمل اعتماد ہے۔ اس موقع پر اعلان کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پندرہ ستمبر کو میاں شہباز شریف کی راولپنڈی آمد پر تاریخی استقبال کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں  گوجرانوالہ:حکومت پنجاب کےاحکامات پرڈینگی مکاؤ مہم کے سلسلہ میں واک کااہتمام کیاگیا

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker