تازہ ترینعلاقائی

سانگھڑ: پاکستان انٹرنیشنل ہیومین رائیٹس آرگنائزیشن کی جانب سے یونین کونسل پیرکھیور میں ایک روزہ مفت ہیپاٹائیٹس کیمپ

سانگھڑ(بیورو رپورٹ) پاکستان انٹرنیشنل ہیومین رائیٹس آرگنائزیشن کی جانب سے یونین کونسل پیرکھیور میں ایک روزہ مفت ہیپاٹائیٹس کیمپ 256افراد کے ٹیسٹ اور 260افراد کی ہیپاٹائیٹس بچاؤ ویکسینیشن کی گئی۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان انٹرنیشنل ہیومین رائیٹس آرگنائزیشن اور وزیر اعلیٰ سندھ کے ہیپاٹائیٹس کے بچاؤ پروگرام ضلع سانگھڑ کی جانب سے مشترکہ یونین کونسل پیرکھیور میں ایک روزہ مفت ہیپاٹائیٹس B اورCاسکریننگ اور ویکسینیشن کیمپ کا انعقاد کیا گیا جس کا افتتاح سب ڈویژنل پولیس آفیسر DSPمحمدآصف آرائیں نے کیا جس میں بڑی تعداد میں یونین کونسل پیر کھیور کے رہائیشیوں نے اپنے ہیپاٹائیٹس بی اور سی کے ٹیسٹ کروائے جب کہ 256 مرد اور خواتین خون کے نمونے لے کر ہیپاٹائیٹسایل سی ٹی کٹ پر ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے 26سے افراد میں ہیپاٹائیٹس سی+veپائے گئے جبکہ 17 فراد میں ہیپاٹائیٹس بی کا مرض موجود پایا گیا ہے جبکہ 213افراد ہیپاٹائیٹس کے مرض سے محفوظ پائے گئے جبکہ ہیپاٹائیٹسسے بچاؤ کے لئے 260افراد مفت ہیپاٹائیٹس کی ویکسینیشن بھی کی گئی اس ایک روزہ کیمپ کا سانگھڑ کی سیاسی سماجی وکلاء و صحافتی برادری جن میں سندھ ترقی پسند پارٹی کے ضلعی صدر عبدالجبار جونیجو ،عبدالحمید پٹھان ،ایاز ڈاہری ،لال بخش بلوچ ظاہر شاہ ،شیراز مغل ،تنویر مجید،فیصل نیاز وسان ،اقتدارسنجرانی نے دورہ کیا اور پاکستان انٹرنیشنل ہیومین رائیٹس آرگنائزیشن ضلع سانگھڑ کے صدر جاوید انصاری اور جنرل سیکریٹری عامر راجپوت کی جانب سے انسانی حقوق کے پلیٹ فارم سے انسانیت کی خدمت کرنے کے جذبے کو سرہاتے ہوئے ان کے ساتھ مستقبل میں تمام سماجی کاموں میں ہرقسم کی بھرپور مدد کی یقین دہانی کرائی اور ان کا کہنا تھا کہ پاکستان انٹرنیشنل ہیومین رائیٹس آرگنائیزیشن کو خاص طور پر ضلع سانگھڑ میں صحت اور تعلیم کے شعبوں پر کام کرنے کی اشد ضرورت ہے ۔جبکہ پیر کھیور میں تمام افراد کے ہیپاٹائیٹس کے ٹیسٹ اور اسکریننگ وزیر اعلی سندھ کے ہیپاٹائیٹس بچاؤ پروگرا م سول اسپتال سانگھڑ کے سینئر مانیٹرنگ آفیسر ڈاکٹر لیلا رام اور ویکسینیشن انچارچ خرم جٹ کی سربراہی میں محکمہ صحت کی ٹیم نے کئے۔

یہ بھی پڑھیں  عارف والا : پولیس کے چھاپے منشیات اور ناجائز اسلحہ سمیت -4 افراد گرفتار

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker