تازہ ترینسائنس و آئی ٹی

شوگرکےمریضوں کودرد کے احساس کے بغیر ہی دل کا دورہ پڑ سکتا ہے

لاہور﴿نامہ نگار﴾انسانی زندگی کو رواں دواں رکھنے میںدل مرکزی حثیت رکھتا ہے جو کہ 70 فیصد عضلات پر مرکوز ہے اور جسم کے اندر پمپ کا کام کرتا ہے جس سے تمام جسم میں شریانوں اور وریدوں کے ذریعے خون ترشح ہوتا ہے جس سے تمام اعضائ کو غذائیت حاصل ہوتی ہے،دل چونکہ سینے کے درمیان موجود ہے جس سے شریانیں اور وریدیں نکلتی ہیں۔ جب ان میں فالتو چربیلے مادوں کا جمائو شروع ہوتا ہے تو سینے میں گھٹن اور درد جیسی علامات ظاہر ہوتی ہیں، جس کی وجہ نالیوں میں کولیسٹرول جم جانے سے نالیاں کمزور ہو جاتی ہیں اور سکیٹر پیدائ ہو کر بند بھی ہو جاتی ہیں جس سے دل کی تکلیف ہوتی ہے اور مکمل دل کا دورہ بھی پڑ سکتاہے۔ دل کا دورہ اس وقت نمبر ایک انسان کا قاتل ہے، دل کی نالیوں میں اگر رکاوٹ کم ہو تو پھر انجائنا کی تکلیف ہو سکتی ہے۔ بیس سال کہی عمر کے بعدخون کی نالیوں میں چربی آنا شروع ہو جاتی ہے، سگریٹ نوشی اور انڈے کی زردی سمیت اس کی کئی وجوہات ہو سکتی ہیں، ا ن خیالات کا اظہار ماہرین علاج بالغذا حکیم غلام فرید میر، حکیم محمد افضل میو، حکیم سید عارف رحیم، حکیم ظہور حسن، حکیم میاں محمد ادریس، حکیم حافظ محمد عمر اور حکیم محمد فیصل طاہر صدیقی نے دواخانہ با ب الفضل پُرانی انارکلی لاہور میں دل کی بیماریوں اور احتیاطی تدابیر کے موضوع پر منعقدہ مجلس مذاکرہ میں گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ ورزش کے ذریعے خون کی نالیوں کو کھلا رکھا جا سکتا ہے،ہفتے میں پانچ دن پندرہ منٹ کی واک ورزش کے طور پر کافی ہوتی ہے۔دُنیا میں کھانے کیلئے ایسی چیزیں کم ہیں جن سے دل کے امراض نہ ہوں، پھل، سبزیاں ، اخروٹ اور بادام اس مرض سے بچائو کیلئے مُفید ہیں۔ سری پائے اور مغز نہ کھائیں یہ دل کیلئے اچھے نہیں ہیں۔انہوں نے کہا کہ چھاتی میں ہونے والے تمام درد دل کے نہیں ہوتے۔ شوگر کے مریضوں کو درد کے احساس کے بغیر ہی دل کا دورہ پڑ سکتا ہے۔ 20 منٹ سے کم دورانیے کا درد عام طور پر انجائنا کی وجہ سے ہوتا ہے۔انہوں نے مشورہ دیا کہ غذائ میں اعتدال، ورزش کرنے اور سگریٹ نوشی، شوگر، بلڈ پریشر اور کولیسٹرول کو کنٹرول کر کے اس مرض سے کافی حد تک بچا جا سکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں  لاہور: جوہر ٹاؤن دھماکہ، 2 افراد جاں بحق اور 17 زخمی

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker