تازہ ترینعلاقائی

ماڈل سٹی ہری پور میں ’’کسٹمر کیئر سنٹر‘‘ قائم کر دیا گیا

ہری پور﴿پ ر﴾ ماڈل سٹی ہر ی پور میں کسٹمرز کے مسائل ،شکایت اور تجاویز کے لئے ایک بہترین اور جدید کسمٹر کیئر سنٹر قائم کر دیا گیا ہے جس کا باقاعدہ افتتاح ادارے کے چیف ایگزیکٹو غلام مصطفی ملک نے کیا جبکہ تقریب کے مہمان خصوصی بھی ایک کسٹمر اور جدہ سعودی عرب میں مقیم حاجی محمد زمان آف کوٹ نجیب اللہ تھے ۔ حاجی محمد زمان نے اس موقع پر ادارے کی کامیابی کے لئے دعا بھی کرائی اور انہوںنے کہا کہ ماڈل سٹی ایک منفرد منصوبہ ہے پر ہم باہر ملک بھی فخر کرتے ہیں ،انہوںنے بتایا کہ میں نے اپنے دو گھروں کی تعمیر شرو ع کر دی ہے اور نئی انتظامیہ ادارے کے ساتھ نہایت ہی مخلص اور پیشہ ورانہ صلاحیتوں سے مالا ما ل ہے ۔سارے کسٹمرز ماڈل سٹی کی کامیابی کے لئے دعا گو ہیں ۔ماڈل سٹی کے ڈائریکٹر سیلز اینڈ مارکیٹنگ سید طاہر ایاز گیلانی نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کسٹمرز کیئر سنٹر قائم کرنے سے پلاٹ ہولڈز کے مسائل حل کرنے اور مشکلات کو سمجھنے میں مدد ملے گی ۔انہوںنے کہا کہ کسٹمرز کو ڈیل کرنے کے لئے نہایت ہی تجربہ کار سٹاف تعینات کیا گیا ہے اور چوبیس گھنٹے ہیلپ لائن 0331,0032,0321,0345-55550917بھی قائم کر دی گئی ہے ۔انہوںنے کہا کہ کسٹمرز کا اطمینان اور ان کی راہنمائی ہماری اولین ترجیح ہے ۔

یہ بھی پڑھیں  نجم سیٹھی کی پشاورمیں دھماکے کی مذمت، قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پراظہارافسوس

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker