تازہ ترینعلاقائی

ہری پور میں ٹریفک حادثہ، 3 افراد ہلاک

ہری پور(نامہ نگار)پاکستان کے شمال مغربی صوبے خیبر پختونخوا کے ضلع ہری پور میں مسافر وین اور بس کے درمیان تصادم کے نتیجے میں 3افراد ہلاک جب کہ 4 زخمی ہوگئےہیں۔پولیس کے مطابق مسافر وین ہری پور کے خیبر بس اسٹاپ پر کھڑی تھی کہ تیز رفتار بس کی ٹکر سے وین میں موجود 2مسافر موقع پر ہلاک جب کہ 5افراد شید زخمی ہوگئے۔واقعہ کے بعد ہلاک اور زخمی ہونے والوں کو ڈسٹرکٹ اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ایک زخمی، زخموں کی تاب نہ لاتےہوئے دم توڑ گیا۔پولیس کے مطابق ہلاک ہونےوالوں میں دو بھائی ہیں جن کی شناخت صفدر اور رازم کے نام سےہوئی ہے۔حادثہ کےبعد بس ڈرائیور موقعہ سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا جب کہ پولیس نے بس کو اپنی تحویل میں لے کر تحقیقات شروع کردی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں  ہری پور: مسافر وین کھائی میں جاگری، 15 افراد ہلاک، متعدد زخمی

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker