پاکستانتازہ ترین

ہری پور:عدالت نے بم دھماکہ کے ملزم کو سزائے موت،دو کوعمرقید کی سزاسنادی

haripurہری پور(نامہ نگار)سنٹرل جیل ہری پور میں دہشتگردی کی خصوصی عدالت نے ڈیڑھ سال قبل بٹگرام میں امیر مقام کے جلسہ میں ہونے والے خود کش حملہ کیس کا فیصلہ سنا دیا،ایک کو سزائے موت جبکہ دو کو عمر قید کی سزا سنا دی گئی،چار ملزمان تاحال مفرور ہیں،گزشتہ روز سنٹرل جیل ہری پور میں دہشتگردی کی خصوصی عدالت نے جولائی2011ء کو بٹگرام میں ہونے والے مسلم لیگ(ق) کے امیر مقام کے جلسہ میں ہونے والے خودکش حملہ کیس کا فیصلہ سنا دیا،جج نے حملے میں ملوث گرفتار تین ملزمان میں سے ایک ملزم محمد اقبال عرف قاری باسط عرف رضوان ولد حمید گل سکنہ شانگلہ کو سزائے موت جبکہ دو ملزمان اعجاز الحق ولد عبدالمنان سکنہ ڈنڈ سے طورغر،ابراہیم ولد سلیمان شاہ سکنہ جسکانی طور غر کو عمر قید کی سزا سنا دی ،چار ملزمان فشار شاہ عرف اللہ دتہ ولد غالب شاہ عرف غلاف شاہ سکنہ طور غر،کفایت اللہ ولد حسین اللہ سکنہ کابل گرام طورغر، زین الدین عرف ایوب ولد محمد حسین سکنہ طورغر،قتل اللہ عرف حیات اللہ عرف امیر صاحب ولد برادرز سکنہ امام ڈھیری سوات تاحال مفرور ہیں،ان ملزمان پر الزام تھا کہ انہوں نے بٹگرام میں گیارہ جولائی 2011ء کی امیر مقام کے جلسہ سے کچھ ہی دیر قبل خودکش حملہ کیا جس میں7افراد شہید ہوئے

یہ بھی پڑھیں  گورنمنٹ اسلامیہ گرلز ہائی سکول ڈسکہ میں مسائل ترجیحی بینادوں پرحل کئے جائیں گے، شبینہ وائیں

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker