تازہ ترینعلاقائی

ہارون آباد میں پی ٹی سی ایل براڈبینڈ سروس بری طرح خراب رہنے لگی

ہارون آباد(بیو رو چیف)ہارون آباد میں پی ٹی سی ایل براڈبینڈ سروس بری طرح خراب رہنے لگی۔متعلقہ انتظامیہ اور حکام لا پرواہی کرنے لگے ۔صارفین براڈبینڈ کی سروس سے تنگ آگئے اور سروس ختم کروانے لگے۔ہارون آباد کے صارفین نے پی ٹی سی ایل براڈ بینڈ سسٹم کو انٹر نیٹ استعمال کرنے کے لئے لگوایا لیکن ہارون آباد میں براڈ بینڈ انٹر نیٹ سسٹم بری طرح خراب رہنے لگا ہے جس سے صارفین انٹر نیٹ کی سہولت کے استعمال سے محروم دکھائی دیتے ہیں صارفین کا کہنا ہے کہ اس سلسلہ میں کئی بار متعلقہ حکام کو اس کی شکایات درج کرائیں مگر پی ٹی سی ایل افسران اور دوسرا عملہ اس پر توجہ نہیں دیتا جس کے باعث براڈ بینڈ کنکشن لوگوں کے لئے درد سر بن گیا ہے اور صارفین کا کہنا ہے کہ پیسے دیکر ہم نے مصیبت مول لی ہے کیونکہ براڈ بینڈ کنکشن جس آسانی سے لگا دیا جاتا ہے اس کہ بند کروانا اس سے ہزار گنا زیادہ تکلیف دہ ہے ۔صارفین نے پی ٹی سی ایل کے اعلیٰ حکام سے اپیل کی ہے کہ ہارون آباد میں پی ٹی سی ایل براڈ بینڈ کی سروس کو ہنگامی بنیادوں پر حل کیا جائے اور یہاں تعینات نا اہل عملہ کے خلاف کاروائی کی جائے۔

یہ بھی پڑھیں  روشن چہرا ۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ تاثیر حیدری

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker