تازہ ترینعلاقائی

ہارون آباد:سادہ لوگوں کو بے وقوف بنانے والا ڈبل شاہ گرفتار

ہارون آباد (بیو رو چیف)ہارون آبادمیں سادہ لوگوں کو بے وقوف بنانے والا ڈبل شاہ گرفتار تفصیل کے مطابق ہارون آباد کے نواحی چک 74فورآر کے قریب ایک سال سے ایک شخص محمد یار جوئیہ نے کرائے پرمکان لیا ہوا ہے جس کی عمر 50سال کے لگ بھگ ہے محمد یار جوئیہ نے اس پر ڈبل شاہ کے انداز میں کام شروع کیا ہوا ہے جو لوگوں سے ایک ہزار روپے وصول کر کے ایک ماہ بعد چینی کا تھیلہ دیتا ہے جبکہ چینی کے تھیلہ کی موجودہ قیمت2550روپے ہے ۔اس کے علاوہ موٹر سائیکل 125بھی 50ہزار روپے لے کر ایک ماہ بعد نیا موٹر سائیکل 0میٹر دینے کا وعدہ کرتا ہے ۔جبکہ ایک لاکھ روپے لے کر ان کو ایک ماہ بعد ڈھائی لاکھ دینے کا وعدہ کرتا ہے یہ شخص ایک چٹ (سادہ کاغذ)پر یہ کام کرتا ہے اور رقم وصول کر کے چٹ (سادہ کاغذ)پر لاہور کی کسی ویلفئیر آرگنائزیشن کی مہر لگا کر چیزیں دینے کا یا رقم کی رسید دیتا ہے ۔عوامی شکایات پر تھانہ سٹی نے چھاپہ مار کر ڈبل شاہ کو گرفتار کر زیر دفعہ 419/420مقدمہ درج کر لیا ہے

یہ بھی پڑھیں  میڈیا کے محاذ پہ انڈیا کا مقابلہ کیوں نہیں؟

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker