تازہ ترینعلاقائی

ہارون آباد:40سالہ خاتون پر اسرار طور پر اپنے ہی گھر میں قتل

haroon abadہارون آباد(تحصیل رپورٹر)40سالہ خاتون پر اسرار طور پر اپنے ہی گھر میں قتل جبکہ دوسرے وقو عہ میں گھر کے سامنے چھپرے کے نیچے سوئے ہوئے محمد اسحاق کو تیز رفتار کار نے ابدی نیند سلا دیا ،ابتدائی تفصیلات کے مطابق بھٹہ محمد پورکی رہائشی 45سالہ بلقیس بی بی کو پر اسرار طور پر قتل کر دیا گیا بلقیس بی بی کی نیم برہنہ لاش کو چارپائی کے ساتھ باندھا گیا تھا اس کے گلے میں تار کا پھندہ ڈال کر اس کو قتل کیا گیا تھا اور بلقیس بی بی کے منہ سے بھی خون بہہ رہاتھا اور اس کے منہ اور آنکھوں کو دوپٹہ کے ساتھ باندھا ہوا تھا مقتولہ بلقیس بی بی کی تیسری شادی بتائی جاتی ہے اور اس کے خاوند کا نام محمد عارف ہے،مبینہ اطلاعات کے مطابق بلقیس بی بی کا کسی کے ساتھ پیسوں کا لین دین بھی تھا اوربنک چیک کے حوالہ سے کیس عدالت میں زیر سماعت تھا جس کی آج پیشی تھی پیشی پر نہ پہنچنے کی وجہ سے بلقیس بی بی کی تلاش شروع کی تو اس کی لاش اس کے گھر سے ملی ، اس پر اسرار موت کے حوالہ سے حتمی نتائج کا تعین اندارج مقدمہ پوسٹ مارٹم رپورٹ اور پولیس تعین کے بعد ہوسکے گا ،ایس ایچ او تھانہ سٹی عبدالستار نے نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچ کر لاش کو قبضہ میں لے کر سول ہسپتال پوسٹ مارٹم کے لیے بھجوا دیا ہے ۔دوسرے وقو عہ میں لطیف آباد کا رہائشی محمد اسحاق ولد صدر دین اپنے گھر کے سامنے بوجہ لوڈشیڈنگ چھپرے کے نیچے سویا ہوا تھا کہ فورٹ عباس روڑ پر تیز رفتاری سے آتی ہوئی کار نمبریRH 342محمد اسحا ق پر چڑھ گئی جس کی وجہ محمد اسحاق موقع پر ہی دم توڑ گیا جبکہ کار ڈرائیو کار چھوڑ کر فرار ہوگیا محمد اسحاق کے گھر والوں نے کسی بھی قسم کی قانونی کاروائی نہیں کروائی ہے ۔

یہ بھی پڑھیں  دیپالپور:پانامہ فیصلے نے ن لیگ کی صداقت ثابت کردی،راؤسعد اجمل

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker