تازہ ترینعلاقائی

ہارون آباد:نہر ی پانی کی قلت کے باعث ضلع بہاولنگر ایتھوپیا میں تبدیل ہورہا ہے ۔

ہارون آباد﴿بیو رو چیف﴾نہر ی پانی کی شدید ترین قلت کے باعث ہارون آباد،منچن آباد ،فورٹ عباس ،مروٹ اور چشتیاں سمیت پورا ضلع بہاولنگر ایتھوپیا میں تبدیل ہورہا ہے ۔کبھی کسی زمانے میں ضلع بہاولنگر زراعت اور زرعی لہلہاتی فصلوں کی سر بزو شاداب سر زمین کہلاتا تھا مگر حکمرانوںنے اس علاقہ کے نہری پانی پر ڈاکہ مار کر اس خطہ زراعت کو صحرا میں بدلنے کی مذموم سازش کی ہے ۔جنوبی پنجاب کے نام پر سیاست چمکانے والے حکمران یاد رکھیں کہ کالا باغ ڈیم کی تعمیر کو تعصب کی نذر کر کے انہوں نے جنوبی پنجاب بالخصوص ہارون آباد ضلع بہاولنگر کے ساتھ تاریخ کی بد ترین ناانصافی ہے ۔ان خیالات کا اظہار ضلعی صدر کسان بورڈ میا ں اعجاز گجر ،کاشتکار رہنمامیاں محمود احمد وٹو آف محمد پور سنساراںنے کیا ۔انہوں نے کہا کہ کالا باغ ڈیم کی مخالفت کر کے اس سے پاکستان کو محروم کرنے کی سازش میں ملوث عناصر سے عوام کو آگاہ رہنا چاہیے کیونکہ کالا باغ ڈیم پاکستان کے لیے شہ رگ جیسی اہمیت رکھتا ہے کالا باغ ڈیم کے بغیر زرعی پانی اور بجلی کے بحران پر قابو پانا ممکن نہیں ہے ۔پی پی پی کالا باغ ڈیم پر سندھ کارڈ کی بجائے قوم کی حالت زار پر ترس کھا کر تاریخ ساز منصوبہ برائے تعمیروتروقی سے ملک کو قوم کو استفادہ حاصل کرنے کا موقع دے ۔

یہ بھی پڑھیں  محسن حسن خان کا کوچ کے طریقہ انتخاب پر پی سی بی کیخلاف عدالت جانے کا اعلان

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker