تازہ ترینعلاقائی

ہارون آباد: بااثر زمیندار کا غریب محنت کش پر مسجد میں تشدد

 ہارون آباد﴿بیو رو چیف﴾ ہارون آبادکے نواحی علاقہ کھچی والاکے چک 185/7Rمیں علاقہ کے بااثر زمیندار پرانی رنجش پر کا ساتھیوں کے ہمراہ مسلح ہو کر مسجد میںجوتوں سمیت داخل ہو کر غریب محنت کش پر شدید تشدد اور فائیرنگ ورثائ اور علاقہ مکینوں کا مین فورٹ عباس روڈ پر ٹائیر جلا کر شدید احتجاج پولیس خاموش تماشائی۔۔تفصیل کے مطابق ہارون آبادکے نواحی علاقہ کھچی والاکے چک 185/7Rمیں علاقہ کے بااثر زمیندار شوکت علی وغیرہ نے پرانی رنجش پر پندرہ ساتھیوں کے ہمراہ مسلح ہو کر مسجد میںجوتوں سمیت داخل ہو کر محنت کش محمد سلیم اور اس کے بیٹا جو کہ مسجد میں نماز اور قرآن کی تلاوت کر رہے تھے ان پر شدید تشدد کیا اور فائیرنگ بھی کی جس کی زد میں آکر محمد سلیم شدید زخمی ہوا ان کے شور وایلا پر علاقہ مکینوں کی بڑی تعداد جمع ہو گئی اور ان کی جان چھڑوائی بااثر زمیندار شوکت علی اور ان کے ساتھی جان کی دھمکیاں دیتے ہوئے فرار ہو گئے محنت کش محمد سلیم کے ورثائ اور علاقہ مکینوں نے اس واقعہ کے حوالے سے ملزمان کی گرفتاری کے لئے مین فورٹ عباس روڈ پر ٹائیر جلا کر شدید احتجاج کیا اور ملزمان کی گرفتاری کا مطالبہ کیا اہل علاقہ کے لوگوں نے شدید احتجاج کرتے ہوئے وزیر اعلی پنجاب ،آئی جی پولیس سے اس واقعہ کا فوری طور پر نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے

یہ بھی پڑھیں  وزیراعظم نے پاک چین آپٹیکل فائبر منصوبے کا سنگ بنیاد رکھ دیا

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker