تازہ ترینعلاقائی

ہارون آباد:سڑک کے رقبہ پرقبضہ کرنے کے الزام میں پیپلز پارٹی کے رکن کیخلاف مقدمہ درج

ہارون آباد﴿بیو رو چیف﴾جرنیلی سڑک کے رقبہ پر قبضہ کر کے کوٹھی تعمیر کرنے کے الزام میں پیپلز پارٹی کے ڈپٹی پارلیمانی لیڈر صوبائی اسمبلی پنجاب چوہدری شوکت محمود بسرائ ایم پی اے اور ان کے بھائی کے خلاف تھانہ سٹی ہارون آباد میں مقدمہ درج کر لیا گیا ۔ ۔ٹی ایم او ہارون آباد محمد انور جاوید کی مدعیت میں درج ایف آئی آر کے مطابق گلاب علی روڈ پر جرنیلی سڑک کے رقبہ تقریبا 12فٹ پر قبضہ کر کے چوہدری شوکت محمود بسرائ اور ان کے بھائی طلعت محمود بسرائ وغیرہ نے کو ٹھی کا حصہ تعمیر کر کے اپنے ذاتی تصرف میں رکھا ہوا ہے ۔سڑک مذکورہ کارقبہ کم ہو گیا ہے جس کے باعث شہریوںکو گزرنے میں شدید دشواری پیش آتی ہے اور یہ باعث خطرہ بھی ہے ۔تھانہ سٹی پولیس نے ٹی ایم او کی تحریر ی رپورٹ پر ایم پی اے چوہدر ی شوکت محمود بسرائ اور ان کے بھائی طلعت محمود بسرائ وغیرہ کے خلاف زیر دفعہ 447ت پ مقدمہ درج کر لیا ہے ۔

یہ بھی پڑھیں  کشتیاں جلا کر آج لائحہ عمل کا اعلان کروں گا، عمران خان

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker