تازہ ترینعلاقائی

ہارون آباد:چیف جسٹس ملک محمداسحاق کی عمرہ ادائیگی سے واپسی پرگرفتاری کاازخود نوٹس لیں

ہارون آباد﴿ بیو رو چیف﴾اہلسنت والجماعت ضلع بہاولنگر کے ضلعی صدر قاری عبید الرحمان نے مدرسہ تجوید القرآن میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے چیف جسٹس آف پاکستان سے مطالبہ کیا ہے اہلسنت والجماعت کے مرکزی رہنمائ ملک محمد اسحاق کی عمرہ کی ادائیگی سے واپسی پر گرفتاری کا از خود نوٹس لیں اور حکومت پنجاب ملک اسحاق کو فی الفور رہا کرے اگر رہا نہ کیا گیا تو اہلسنت و الجماعت پر امن لانگ مارچ پر مجبور ہو گی قاری عبید الرحمان نے کہا کہ ملک اسحاق کی گرفتاری سراسرا نا انصافی اور ظلم ہے انہیں گرفتار کر کے ہمارے زخموں پر نمک پاشی کی گئی ملک اسحاق نے 14سال بعد رہائی پانے کے بعد امن کا پرچم اٹھایا اور حکومت وقت کو باور کرایا کہ پاکستان میرا ملک ہے ہم اپنے پیارے ملک میں امن چاہتے ہیںانہوں نے کہا کہ ایک سوچے سمجھے منصوبے کے تحت ملک پاکستان کو فرقہ بندی کی طرف دھکیلا جا رہا ہے مگر اہلسنت والجماعت اسے ناکام بنادی گی اس موقع پر مولانا محمود اسلم ،منشی محمد عنصر ،حافظ محمد شبیر ،حافظ محمد راشد،خالد شریف ،محمد عمر اورمیاں رشید وٹو بھی موجود تھے۔

یہ بھی پڑھیں  پھولنگر:امریکہ پاکستان میں فرقوں کولڑاکراپنےمقاصد حاصل کرناچاہتاہے،عثمان غنی

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker