تازہ ترینعلاقائی

ہارون آبادر:بیوی کے روٹھنے پر شادی شدہ نوجوان نے پٹرول چھڑک کر اپنے آپ کو آگ لگالی

ہارون آبادر﴿ بیو رو چیف﴾بیوی کے روٹھنے پر شادی شدہ نوجوان نے پٹرول چھڑک کر اپنے آپ کو آگ لگا دی ۔تشویش ناک حالت میں تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں منتقل ۔تفصیلات کے نواحی گائوں بستی آرائیاں نہر تھری آر کے رہائشی 27سالہ شبیر احمد ولد بخشایا قوم جوئیہ کی شادی نسیم بی بی سے 6ماہ قبل ہوئی نسیم بی بی 4ماہ اپنے خاوند شبیر احمد کے پاس رہی جس کے بعد کسی بات پراپنے خاوند سے جھگڑ کرناراض ہوکر اپنے ماں باپ کے گھر نواحی گائوں کھاٹاں واپس چلی گئی ۔شبیر احمد نے اپنی بیوی نسیم بی بی کو منانے کی بہت کوشش کی لیکن نسیم بی بی اپنے خاوند شبیر احمد کے گھر آنے کو تیار نہ ہوئی جس سے دلبرداشتہ ہو کر شبیر احمد نے اپنے آپ پر پٹرول چھڑک کر خود کو آگ لگا دی جس کے باعث اس کا 90فیصد جسم جھلس گیا لواحقین نے فوری طور پر شبیر احمد کو تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال ہارون آباد پہنچا دیا جہاں پر اس کی حالت تشویش ناک بتائی جاتی ہے مقامی تھانہ پولیس نے قانونی کاروائی کر کے تفتیش کا عمل شروع کر دیا ۔

یہ بھی پڑھیں  بہاولنگر:ہمارادین تحمل ، رواداری، برداشت اور اخوت و محبت کا پیامبر ہے،ڈی سی او

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker