تازہ ترینعلاقائی

ہارون آباد:شدیدگرمی، بدترین لوڈشیڈنگ، پانی کا بحران، علاقہ تنوربن گیا

weatherہارون آباد(تحصیل رپورٹر)شدید ترین گرمی ،بد ترین لوڈشیڈنگ ،علاقہ ہارون آباد میں شدید ترین گرمی میں پانی کا بد ترین بحران ،علاقہ تنور بن گیا ۔ہارون آباد اورگردونواح میں درجہ حرارت میں اضافہ سورج آگ برسانے لگ گیا، بازار سنسان چر ند پر ند بھی غائب ہو گئے ہیں انسانوں کی حالت غیر ہونا شروع ہو گئی ہے گردوانوح میں درجہ حرارت 49سینٹی گر یڈ تک جا پہنچا جس سے گر می کی شدت نے انسانوں سمیت چر ند پر ند ونباتات کو مد ہوش کر کے رکھ دیا ۔غریب عوام کی زندگی جھلس گئی ،حکمرانوں کو بد دعائیں علاقہ ہارون آباد میں 22گھنٹے دورانیہ کی لوڈشیڈنگ نے شدید ترین گرمی کی لہر کو علاقہ کے غریب عوام کے لیے زندگی کو عذاب بنا دیا ہے ۔عوام اس صورتحال پر پانی کی بد ترین قلت کے بحران سے بھی دوچار ہیں اس عذابی صورتحال سے غریب عوام کی زندگی جھلس کر رہ گئی ہے ہر فرد اذیت ناک کیفیت سے دوچار ہے غریب عوام نگران حکمرانوں اور پی پی پی کی گزشتہ حکومت کو بد دعائیں دے رہے ہیں۔کپاس کی کاشت کی نئی فصل بھی گرمی کی شدت کو برداشت نہ کرتے ہوئے سو کھنا شروع ہو گئی ہے ۔ برف کے نر خوں میں 100فی صدتک اضافہ ہو گیا برف کے فی کلو نر خ 15سے 35روپے تک جا پہنچے ہیں دوسری جانب چر ند پر ند بھی اس گر می کی شدت سے نہ بچ سکے ہیں

یہ بھی پڑھیں  ایک ہی رات میں تین دکانوں کو لوٹ لیا گیا،نوٹس لینے کا مطالبہ

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker