علاقائی

ہارون آباد: اپریل کا دن پاکستان کے لوگوں خاص طور پر وسیب کے لوگوں کیلئے اہم ہو گا ،شوکت بسرا

ہارون آباد ﴿نامہ نگار﴾ پاکستان پیپلز پارٹی جنوبی پنجاب کے سیکرٹری اطلاعات شوکت بسرا نے ہارون آباد اور ملتان میں پیپلزپارٹی کے کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کہاہے کہ 4 اپریل کا دن پاکستان کے لوگوں خاص طور پر وسیب کے لوگوں کیلئے اہم ہو گا ۔ پنجاب کی تقسیم نوشۃ دیوار بن چکی ہے ، اب اس تقسیم کو کوئی طاقت نہیں روک سکتی ، انہوںنے کہا کہ تخت لاہور کے شہزادوں نے اپنے محل تعمیر کرنے کیلئے جنوبی پنجاب کی جھونپڑیوں کو بھی برباد کر دیا ہے ، انہوں نے کہا کہ قائد عوام شہید ذوالفقار علی بھٹو کی برسی میں شرکت کرنے کیلئے جنوبی پنجاب سے ہزاروں قافلے گڑھی خدا بخش کی طرف رواں دواں ہوں گے اور یہ قافلے علیحدہ صوبے کی سرشاری سے چلیں گے ، انہوں نے مزید کہا کہ پارٹی کے کو چیئر مین اب جنوبی پنجاب کی آوازز سن چکے ہیں ، وہ اس خطے کے لوگوں کو ان کا حق علیحدہ صوبہ ضرور دیں گے ، اس موقع پر شوکت بسرا نے عوام سے اپیل کی کہ وہ علیحدہ صوبے کی کوششوں میں حکمرانوں کا بھرپور ساتھ دیں ۔

یہ بھی پڑھیں  چنیوٹ:حکومت پنجاب کو سالانہ کروڑوں روپے کا ٹیکہ لگایا جانے لگا

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker