تازہ ترینعلاقائی

ہارون آباد:یوم عشق رسول ﷺ کے موقع پرفرقہ وارانہ فسادات کرانے کی مبینہ سازش ناکام

ہارون آباد(بیو رو چیف)ہارون آباد میں یوم عشق رسول ﷺ کے موقع پر فرقہ وارانہ(بریلوی دیو بندی کے درمیان) فسادات کرانے کی مبینہ سازش ناکام ،بریلوی اہلسنت علماء کی تضحیک پر مبنی پمفلٹ تقسیم کرتے ہوئے دو شر پسند گرفتار،مقدمہ درج کر کے حوالات پہنچا دیا گیا ۔تفصیلات کے مطابق ملزمان عبدالحلیم ولد سائیں محمد قوم ارائیں سکنہ چک نمبر 72 فور آر اور محمد آصف ولد محمد حنیف سکنہ چک نمبر 72فور آر نے ہاتھ سے تحریر کردہ شر پسندی پر مبنی پمفلٹ مختلف مساجد ،مدارس اور شہری مقامات پر تقسیم کئے اس شر پسندی پر مبنی پمفلٹ میں ہارون آباد کی تمام اہلسنت بریلوی تنظیموں اور علماء کی تضحیک کی گئی تھی ملزمان کو ادارہ منہاج القرآن کے سامنے پمفلٹ تقسیم کرتے ہوئے پکڑ کر حوالہ پولیس کردیا گیا ملزمان کے خلاف زیر دفعہ295/Aمقدمہ درج کر لیا گیا ہے سید احمد کمال شاہ اور قاضی حسین احمد مدنی مہتمم جامعہ رضویہ ہارون آباد نے اس پولیس ایکشن کو سراہا اور کہا کہ ملزمان کا مقصد یوم عشق رسول کے موقع پر بریلوی اور دیو بندی فرقہ وارانہ فسادات کرانا تھا لیکن الحمداللہ مقامی علماء کی دانشمندی اور پولیس کے بروقت ایکشن سے ان شرپسندوں کی سازش ناکام ہو گئی ہے اس سے علا قہ کا امن تباہ کرنے کی گھناؤنی سازش بھی ناکام ہو گئی ہے

یہ بھی پڑھیں  پتوکی: ڈھولن چک 27کے طالب علم اشراق عرف بوبی کا قاتل گرفتار

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker