تازہ ترینعلاقائی

ہارون آباد:مفاد پرستوں نےپیلی ٹیکسی سکیم کےاصل مقصد کوبرباد کردیا

ہارون آباد﴿نامہ نگار﴾مفاد پرستوں نے وزیر اعلی پنجاب کی پیلی ٹیکسی سکیم کے اصل مقصد کو برباد کر کے رکھ دیا ۔روز گار کمانے کی بجائے اس کو ذاتی مقاصد کے لیے استعمال کرنے کے لیے اس کا رنگ روپ اور حلیہ ہی بدل کے رکھ دیا ۔وزیر اعلی پنجاب میاں شہباز شریف نے بے روز گار نوجوانوں کے لیے رعائتی پیلی ٹیکسی سکیم متعارف کرائی مگر مفاد پرستوں نے اس سکیم کو اصل مقصد سے ہٹا کر بر باد کر دیا ۔پیلی ٹیکسیاں لینے کے بعد ان کا چھجہ رنگ اور نمبر پلیٹس وغیرہ تبدیل کر کے ان کو ذاتی مقاصد کے لیے استعمال کرنے لگے اس سے بے روزگاری کے خاتمے کا وزیر اعلی پنجاب کا خواب ادھورا رہ گیا ۔عوام نے مطالبہ کیا ہے کہ ہر ضلع میں اور ہر علاقہ میں پولیس کو اعلی سطحی اختیارات دئیے جائیں اور خصوصی ٹیمیں چھاپے مار کر اس سکیم کا ناجائز اور غیر قانونی استعمال بند کروائیں اور غیر قانونی استعمال کر کے سکیم کو تباہ کرنے والے عناصر کو قانون کے شکنجے میں لائیں تاکہ اس قسم کی اعلی سکیمیں بر باد ہونے سے بچ سکیں ۔

یہ بھی پڑھیں  بھائی پھیرو کے نواحی گاؤں لدھر میں سلسلہ غلامان نقیبیہ کے زیر اہتمام محفل سماع

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker