شہ سرخیاں
بنیادی صفحہ / پاکستان / لاہور سمیت ملک کے چھوٹے بڑے شہروں میں تاجروں کی ہڑتال

لاہور سمیت ملک کے چھوٹے بڑے شہروں میں تاجروں کی ہڑتال

لاہور(پاک نیوز) لاہور، اسلام آباد، پشاور، کوئٹہ سمیت ملک کے چھوٹے بڑے شہروں میں تاجروں کی جانب سے آج ہڑتال ہے، تمام مارکیٹیں ویرانی کا منظر پیش کر رہی ہیں۔مال روڈ، ہال روڈ، انار کلی، نیلا گنبد، شاہ عالم مارکیٹ سمیت متعدد بازار بند ہیں۔ چھوٹی ماکیٹوں پر بھی تالے پڑے ہیں۔ تاجر برادری کا مطالبہ ہے وزیرا عظم فکسڈ ٹیکس کا نظام لے کر آئیں۔فیصل آباد، قصور، سیالکوٹ، چشتیاں، گجرات، جھنگ، لیا قت پور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں بھی تاجروں کی ہڑتال ہے۔ بعض شہروں میں تاجر دو دھڑوں میں تقسیم نظر آئے۔پشاور، بنوں، صوابی سمیت خیبرپختونخوا کے مختلف شہروں میں بھی تاجر حکومتی معاشی پالیسیوں سے تنگ آکر احتجاج پر ہے۔ تاجروں کا کہنا ہے حکومت پروفیشنل ٹیکس اور سوئی گیس کے نرخوں میں اضافہ واپس لے۔حکومت کی نئی ٹیکس پالیسی کے خلاف ملک بھر کی طرح اسلام آباد اور راولپنڈی کے تاجر بھی ہڑتال پر ہیں۔ جڑواں شہروں میں کاروباری سرگرمیاں نہ ہونے کے برابر ہیں۔کوئٹہ سمیت بلوچستان کے مختلف شہروں میں بھی حکومت کی معاشی پالیسیوں کے خلاف مارکیٹیں اور دکانیں بند ہیں۔ تاجروں نے ٹیکسز میں اضافہ فوری طور پر واپس لینے کا مطالبہ کیا ہے

یہ بھی پڑھیں  اوکاڑہ : میڈیا ہاؤسز اور سینئر صحافیو ں کی سیکیورٹی حکومت کی ذمہ داری ہے . سابق رکن قومی اسمبلی سید گلزار سبطین
error: Content is Protected!!