تازہ ترینعلاقائی

بلدیاتی نظام کے خلاف سندھ بھر میں ہڑتال جاری

حیدرآباد(نمائندہ خصوصی) پاکستان کےجنوبی صوبے سندھ میں دوہرے بلدیاتی نظام کےخلاف قوم پرست جماعتوں کی کال پر شٹر ڈاؤن اور پہیہ جام ہڑتال کی جارہی ہے ،اس دوران صوبے کے بیشتر شہروں میں کاروبار زندگی کمل طور پر معطل ہے۔ دہرے بلدیاتی نظام کے خلاف سندھ کی قوم پرست جماعتوں کی کال پرحیدرآباد،قمبر،کنری، میہڑ،کندھکوٹ، عمرکوٹ، ٹنڈومحمدخان، خیرپورمیرس،کنڈیارو،تھرپارکر،چھاچھرو،مورو، نوشہرو فیروز،ڈگری، گھوٹکی ،سمیت سندھ بھر میں شٹر ڈاون پہیہ جام ہڑتال ہے ۔ ہڑتال کے دوران مختلف شہروں میں احتجاج اور ٹائر نذر آتش کیے گئے ۔ حیدر آباد میں صورتحال دیگر شہروں کی نسبت کشیدہ ہے ، جہاں فائرنگ کے مختلف واقعات پیش آئے ، جبکہ بائی پاس پر نامعلوم افراد نے ٹرالر کو آگ لگا دی ہے۔

یہ بھی پڑھیں  ملک بھر میں یوٹیوب جزوی طور پر بحال کر دی گئی

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker