پاکستانتازہ ترین

شیخ رشید بٹ ہیں، جاوید ہاشمی کا نیا شوشہ

ملتان (مانیٹرنگ سیل)  پی ٹی آئی کے باغی رہنماء جاويد ہاشمی نے نيا شوشہ چھوڑ ديا، کہتے ہيں شيخ رشيد احمد بٹ ہيں ليکن نام کے ساتھ نہيں لگاتے، عوامی مسلم لیگ کے سربراہ نے بیان مسترد کردیا۔ باغی کی ايک اور پريس کانفرنس، ايک اور انکشاف، اس مرتبہ توپوں کا رخ شيخ رشيد احمد کی جانب پھرگيا، کہا کہ شیخ رشید بٹ ہیں، تاہم اپنے نام کے ساتھ لگانے سے شرماتے ہیں۔ شيخ رشيد کہتے ہيں وہ تو شروع ہی سے شيخ ہيں، جاويد ہاشمی بتائيں کہاں کے مخدوم ہيں۔ سياست کے ميدانوں سے شرع ہونے والی لڑائی اب گھروں کی دہليز تک جاپہنچی ہے، ديکھنا ہے اب آنے والے دنوں ميں کون کس کا راز افشا کرے گا۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button