پاکستانتازہ ترین

حاصل پور : بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کے خلاف جلوس نکالا گیا، زرداری اور گیلانی کا پتلا جلایاگیا

حاصل پور﴿ تحصیل رپورٹر﴾بجلی کی غیر اعلانیہ طویل 22 گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ کے خلاف حاصل پور پور کی تاجر برادری نے شٹر ڈوان ہرتال کی۔تاجر برادری کے ہمراہ صارفین طلبا اور شہری کثیر تعداد میں موجود تھے اس موقع پرغلہ منڈی گیٹ سے واپڈ کے خلاف ایک بھر پور احتجاجی جلوس نکالا گیا جلوس سے قبل ازین نور اللہ رنگا صدر تاجران اور شیخ محمد عالم صدر تاجران دونوں نے بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کے خلاف ہرتال دے رکھی تھی۔ جس پر تاجر برادری دو حصوں میں تقسیم ہوگی ایک جلوس کی قیادت شیخ محمد عالم جبکہ دوسرے گروپ کی قیادت نوراللہ رنگا نے کی۔ جلوس غلہ منڈی سے شروع ہو کرجب چوک فوارہ پہنچا تو شہرکے معززین نے دونوں گروپوں کو ایک جلوس کی شکل میں اکھٹا کر دیا۔ اس موقع پر مظاہرین نے وفاقی حکومت کے خلاف شدید نعرہ بازی۔ مظاہرین نے مختلف قسم کے بینر اور کتبے اٹھا رکھے تھے بعض افراد نے پانی نہ ملنے کی وجہ سے خالی مٹکے بھی اٹھارکے تھے۔ جلوس مختلف بازاروں سے ہو تا ہوا میزائل چوک پہنچا۔ جہاں پر مظاہرین نے زرداری اور گیلانی کا پتلا جلایا۔ اور میزائل چوک وہاڑی روڈ بلاک کر دیا۔اس موقع پر شیخ محمد عالم رہنما تاجر برادی، ملک محمد نعیم سٹی صدر مسلم لیگ ﴿ ن﴾، اصغر ندیم سعیدی ،ذوالفقارپراچہ ودیگر نے اپنے مشترکہ خطاب میں کہا کہ وفاقی حکومت بری طرح ناکام ہوگئی ہے۔ حکمران عیاشیاں کر رہے ہیں۔ حکمران بجلی بحال کر دیں۔ ورنہ عوام کا ٹھاٹھیں مارتا ہوا سمندر حکومت کا تختہ الٹ دیگا۔بھوک منگائی کے ناخن لیں۔ورنہ اینٹ سے اینٹ بجادینگے بعداز تاجر برادری کے شیخ محمد عالم گروپ کے رہنما ملک محمد نعیم۔لیاقت علی مزدور یونین۔ طلبائ رہنما۔ شیخ عالم نے چوک فوارہ میں مظاہرین سے خطاب کیا۔ اور مظہرین پرامن طور پر منتشر ہوگئے

یہ بھی پڑھیں  رحمان ملک کی لندن میں ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین سے ملاقات

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker