تازہ ترینعلاقائی

حاصلپور:حضرت مولانا محمداسلم شیخوپوری کی شہادت کیخلاف احتجاجی مظاہرہ

حاصل پور﴿زبیرملک﴾ حضرت مولانا محمداسلم شیخوپوری رحمۃ اللہ علیہ کی شہادت کے خلاف تنظیم تحفظ مساجد و مدارس دینیہ تحصیل حاصل پور اور جمیعت طلبائ اسلام کی طرف سے پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ،سفاک قاتلوں کی عدم گرفتاری کی صورت میں راست اقدام کی دھمکی۔تفصیلات کے مطابق تنظیم تحفظ مساجد و مدارس دینیہ تحصیل حاصل پور اور جمیعت طلبائ اسلام کی طرف سے حضرت مولانا محمداسلم شیخوپوری رحمۃ اللہ علیہ کی شہادت کے خلاف پریس کلب کے سامنے پرامن احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔مظاہرین نے پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے جن پر قاتلوں کی گرفتاری کے مطالبات درج تھے۔مظاہرین نے اپنا احتجاج ریکارڈ کراتے ہوئے کہا کہ اگر حکومت نے حضرت مولانا محمداسلم شیخوپوری رحمۃ اللہ علیہ کے قاتلوں کو گرفتار کرکے قرارواقعی سزا نہ دی تو وقاق المدارس کے فیصلوں کی پابندی کرتے ہوئے حکومت کے خلاف راست اقدام سے گریز نہیں کیا جائے گا۔مظاہرین میں مولانا فیض اللہ،مولانا عبدالغفار،مولاناقاری محمد ادریس،مولانامفتی محمد اسلم،مولانامفتی عبداللطیف،محمد زاہد راشدی،قاری غلام یسین،عبدالوارث و دیگر علمائ کرام اور جمیعت طلبائ اسلام کے کارکنوں کے علاوہ معزز شہریوں کی ایک بڑی تعداد موجود تھی۔

یہ بھی پڑھیں  عمران نے ہمیشہ آمریت کی حمایت کی اور آمروں کا ساتھ دیا، فاطمہ بھٹو

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker