تازہ ترینعلاقائی

حاصل پور:حکومت خلفائ راشدین کےایام سرکاری سطح پرمنانےکا اعلان کرے، مولانا عبدالغنی

حاصل پور﴿زبیرملک﴾ سیدنا صدیق اکبر(رض) کی صحابیت قرآن مجید سے ثابت ہے ،تورات اور زبور میں سیدنا صدیق اکبر(رض) کا تذکرہ موجود ہے ۔ہجرت کی رات آنحضرت ö کا صدیق اکبر کواپنے ساتھ لے کر جانا اور اپنے مرض وفات میں صدیق اکبر کو نماز پڑھانے کے لیے اپنے مصلے پر کھڑے کرنا ،صدیق اکبر پر اعتماد کی دلیل ہے۔ امت اور نبوت کو ملانے والے صحابہ کرام(رض) ہیں ان کا چوکی دار پورے اسلام کا چوکی دار ہے۔ان خیالات کا اظہار نوجوانان اہلسنت و الجماعت حاصل پور کے زیراہتمام جامعہ ابی ہریرہ عرفات کالونی میںمنعقدہ ’’یارِغار ومزار کانفرنس‘‘میں صاحب زادہ مولانا محمد معاویہ اعظم جھنگ نے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انھوں نے کہا کہ ناموس صحابہ (رض) کے تحفظ کے لیے ہم نے پہلے بھی قربانیاں دیں ہیں اور آیندہ بھی مشن کی تکمیل تک قربانیاں دینے سے دریغ نہیں کریں گے ۔ شیخ الحدیث جامعہ خیرالعلوم خیرپور ٹامے والی مفتی ارشادالحق مدظلہ نے بخاری شریف کی آخری حدیث کا درس دیتے ہوئے صحابہ کرام کی فضیلت و منقبت پر سیر حاصل گفت گو فرمائی ۔ کانفرنس سے اہلسنت و الجماعت کے مرکزی رہنما مولانا عبدالغنی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت خلفائ راشدین (رض) کے ایام سرکاری سطح پر منانے کااعلان کرے۔اس موقع پر اسیر ناموس صحابہ(رض) ملک محمد اسحاق نے بھی مختصر خطاب فرمایا ، جب کہ مولانا شاہد عمران عارفی ساہیوال،ڈاکٹر زاہد علی ناصر حاصل پور اور پروفیسر عبدالقدوس محسن نارووال نے ہدیہ نعت و منقبت صحابہ(رض) پیش کرنے کی سعادت حاصل کی اور نقیب محفل کے فرائض مولانا تنویر احمدنے انجام دیے۔

یہ بھی پڑھیں  صدر کے دوعہدوں کے خلاف وفاق کونوٹس جاری، فیصلہ محفوظ

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker