تازہ ترینعلاقائی

حاصلپور:چراغ تلے اندھیرا،تحصیل کونسل کے سامنے بازارجوہڑکامنظر پیش کرنےلگے

حاصل پور﴿زبیر ملک ﴾چراغ تلے اندھیرا،تحصیل کونسل کے بالکل سامنے واقع موبائل مارکیٹ سے چوک فوارہ اور مرکزی جامع مسجد تک بازارجوہڑ کامنظر پیش کرنے لگے۔کاروبارِ زندگی مفلوج۔لاکھوں روپے کی لاگت سے بچھائی گئی سیوریج کی پائپ لائن بند ہونے کی وجہ سے نکاسئیِ آب کا منصوبہ ناکام ۔تفصیلات کے مطابق تحصیل کونسل کے بالکل سامنے واقع موبائل مارکیٹ کے داخلی دروازے سے مرکزی جامع مسجدتک کھڑا گندہ پانی جوہڑ کامنظر پیش کررہا ہے۔ خریدارمارکیٹ میں داخل نہیں ہوسکتے جس کی وجہ سے کاروبار ٹھپ ہو کر رہ گیا ہے۔موبائل یونین کے صدر شیخ جاوید،جنرل سیکریٹری محمدصفدر،فنانس سیکریٹری محمداشفاق ،ملک ثاقب ،محمدفہیم ،عبدالقادر،زوہیب غوری ودیگر دکانداروں نےTMOحاصل پورسے مطالبہ کیا ہے کہ فوری طور پر سیوریج کے نظام کودرست کیا جائے ورنہ دکانداراحتجاج کا راستہ اختیار کرتے ہوئے راست اقدام پر مجبور ہوں گے ۔جس کی تمام تر ذمہ داری انتظامیہ پر ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں  ہولناک حادثہ اور خون کی ہولی کئی زندگیوں کے چراغ گل کرگئی

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker