تازہ ترینکھیل

حسینہ واجد نے مقامی افراد کو دوسری ٹیموں کی سپورٹ سے روک دیا

ڈھاکہ (مانیٹرنگ ڈیسک) بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ نے مقامی شائقین کو ٹی 20 ورلڈ کپ کے دوران دوسری ٹیموں کی سپورٹ کرنے اور کسی اور ملک کا جھنڈا لہرانے پر پابندی عائد کر دی ہے۔ تفصیلات کے مطابق بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ نے بنگالی شائقین پر کسی اور ملک کا جھنڈا لہرانے اور بنگلہ دیش کی ٹیم کے علاوہ کسی دوسری ٹیم کی سپورٹ کرنے پر پابندی لگاتے ہوئے سیکیورٹی حکام کو ہدایت کی ہے کہ بنگلہ دیشی کسی اور ملک کا جھنڈا نہ اٹھائیں ۔ واضح رہے کہ ٹی 20 ورلڈ کپ میں بنگلہ دیشی شائقین نے پاکستان اور انڈیا کے درمیان میچ میں پاکستان جبکہ آسٹریلیا اور پاکستان کے درمیان میچ میں پاکستانی ٹیم کو سپورٹ کیا تھا اور کئی بنگالیوں نے پاکستان نے جھنڈے بھی اٹھا رکھے تھے۔

یہ بھی پڑھیں  دبئی:پاکستان سپرلیگ کے چوتھے ایڈیشن کی ٹرافی کی تقریب رونمائی

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker