تازہ ترینعلاقائی

حسن ابدال میں عید میلاد النبیؐ کی تیاریاںآخری مراحل میں داخل

hassan abdalحسن ابدال(نامہ نگار)حسن ابدال میں عید میلاد النبیؐ کی تیاریاںآخری مراحل میں داخل ہوگئی ہیں عاشقانِ رسولؐ نے اپنے گھروں،محلوں،دکانوں،دفاتر،مساجد،عمارتوں اورسڑکوں کونعلین پاک سے مزین جھنڈیوں، استقبالیہ بینرز،برقی قمقموں کے ساتھ نہایت خوبصورتی اورنفاست سے سجایاہے آمد مصطفیٰؐ کی خوشی میں ہرفرددوسرے پربرتری حاصل کرنے میں مصروفِ عمل دکھائی دیتا ہے شہریوں کی ایک بڑی تعداد شاہراہِ قراقرم ہزارہ روڈکی حسبِ روایت خوبصورت انداز میں سجاوٹ میں مشغول ہے رات کویہ چمکتی دمکتی مصروف ترین شاہراہ گزرنے والوں کیلئے عجب دعوتِ نظارہ پیش کرتی ہے جبکہ بازاروں اورمرکزی جلوس کے تمام راستوں کو دلفریب اوردیدہ زیب بنانے میں ہرشخص اپنا حصہ ڈال رہاہے خصوصی طور پر محلہ پرانا ڈاکخانہ کے رہائشی ماضی کی طرح اس مرتبہ بھی سجاوٹ کے لحاظ سے شہربھرمیں سبقت لے جانے کیلئے کوشاں ہیں،مرکزی سیرت کمیٹی تحصیل حسن ابدال کے زیراہتمام عیدمیلاد النبیﷺ کاعظیم الشان جلوس کل 12ربیع الاول بروزجمعتہ المبارک بعدنمازجمعہ مرکزی جامع مسجد سے روانہ ہوگا جس میں تحصیل بھرسے ایک سوسے زائدمیلادپارٹیاں شریک ہونگی اس سلسلے میں صدرحاجی چنگیزخان واراکین کی جانب سے دعوت نامے جاری کردئیے گئے ہیں جلوس علمائے کرام و مشائخ عظام کی قیادت میں سرکاردوعالم ﷺ کی بارگاہ میں گلہائے عقیدت کے پھول نچھاور کرتاہواامام بارگاہ ،پنجہ بازاراورمین بازار سے ہوتاہواہزارہ روڈپردربارعالیہ خواجہ نگر شریف پہنچ کراختتام پذیرہوگاجہاں شرکاء کولنگربھی دیا جائیگا اسکے علاوہ انتظامیہ نے جلوس کے روٹ پرسیکورٹی پلان تیارکرلیاہے پولیس کی بھاری نفری جلوس کے تمام راستوں پر فرائض سرانجام دے گی گزشتہ روز اسسٹنٹ کمشنرحسن ابدال فضل اکبرخان کی صدارت میں ہونے والے اجلاس میں جلو س کے حوالے سے انتظامات کاجائزہ لیاگیا جس میں ڈی ایس پی چوہدری شاہدسرورکے علاوہ امن کمیٹی کے ممبران بھی موجودتھے۔

یہ بھی پڑھیں  ڈسکہ:ڈکیتی چوری کی وارداتوں میں ڈاکواورچورلاکھوں روپےمالیت کے طلائی زیورات ،نقدی اورلائسنسی اسلحہ چھین کر لے گئے،پولیس رپورٹ

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker