تازہ ترینعلاقائی

حسن ابدال:ایزی لوڈکے بہانے دکانداروں نے سادہ لوح عوام کولوٹناشروع کردیا

hassan abdalحسن ابدال(نامہ نگار)ہم کیوں پیچھے رہیں،حسن ابدال میں ایزی لوڈکے بہانے دکانداروں نے سادہ لوح عوام کولوٹناشروع کردیا،ہرری چارج پرسروس چارجزکے نام پر’’بھتہ‘‘وصولی معمول،کم ازکم لوڈتیس روپے مقرر،اہلیانِ علاقہ پریشان۔تفصیلات کے مطابق مہنگائی اورحالات کے مارے غریب عوام کوایک نئے امتحان کاسامنااس وقت کرناپڑاجب بھتہ خور مافیا نے سروس چارجزکے نام پرموبائل ایزی لوڈکے بہانے ازخودہی ٹیکس عائدکردیااس حوالے سے ہمارے نمائندے کوصارفین نے بتایاکہ اڈہ لاریاں،مین بازار،ہزارہ روڈاوراردگردکے بیشتردکاندارایزی لوڈ کی مدمیں دی گئی رقم سے کم لوڈکرتے ہیں اس طرح ہمیں50روپے کی بجائے 49روپے جبکہ 100روپے پر98روپے ملتے ہیں اسکے علاوہ گورنمنٹ ٹیکس کی رقوم پہلے ہی منہاکررہی ہے جب اس سلسلے میں مطلوبہ دکانداروں سے رابطہ کیاگیاتوپتہ چلاکہ مقامی سطح پرکچھ دکانداردوسرے ڈیلرزکواس بات پرراضی کررہے ہیں کہ اپنے کاروباری مفادمیں سب ملکر سروس چارجزکی مدمیں صارفین سے مقررکردہ رقوم وصول کریں اورکم سے کم تیس روپے کاایزی لوڈمقررکیاجائے جبکہ دکانداروں نے یہی نوٹ اپنی دکانوں کے باہرآویزاں بھی کررکھے ہیں۔اس حوالے سے عوامی حلقوں نے مقامی انتظامیہ اور خصوصاٌ پی ٹی اے حکام سے اصلاح واحوال کے ساتھ ساتھ ایسے مفادپرست عناصر کے خلاف فی الفورکاروائی عمل میں لانے کی اپیل کی ہے ۔

یہ بھی پڑھیں  شہباز شریف کو جیل میں کورونا ویکسین لگادی گئی

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker