تازہ ترینعلاقائی

حسن ابدال میں بدترین غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ کاسلسلہ طول پکڑگیا

hassan abdalحسن ابدال(نامہ نگار)حسن ابدال میں بدترین غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ کاسلسلہ طول پکڑگیا،شدیدگرمی میں پانچ پانچ گھنٹے بجلی غائب اورپانی کاشدیدبحران،نومنتخب حکومت بھی عوام کی توقعات پرپورانہ اترسکی عوام ناامیدی وبے یقینی کاشکارہوگئے۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ روزنومنتخب وزیراعظم نے حلف اٹھاتے ہی توانائی بحران کے حوالے سے فوری اہم اقدامات اٹھانے کا اعلان کیااور قوم کوغیراعلانیہ لوڈشیڈنگ کے خاتمے کی نویدسنائی مگراسکے باوجودتین دنوں سے غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ کادورانیہ کئی گھنٹوں پرمحیط ہوگیاہے جبکہ گزشتہ شبِ معراج کی رات بھی یہ سلسلہ بدستورجاری رہاجب پوراملک اللہ کے حضورشب بیداری اور عبادت گزاری میں مصروف تھااسی طرح عین نمازجمعہ کے اجتماعات میں بجلی کی بندش نے نمازیوں کے صبرکا کڑا امتحان لیااورلوگوں نے پسینے میں شرابورنمازکی ادائیگی کی اس بحران کی وجہ سے شہرمیں پانی کی سپلائی بری طرح متاثرہوئی ہے اورشدیدگرمی کے مقابلے کے ساتھ ساتھ عوام پانی کی بوندبوندکوترس گئے ہیں،عوامی حلقوں نے نومنتخب حکومت سے اس بحران سے جلدازجلدنمٹنے کی اپیل کی ہے جس سے لوگوں کااعتماد بھی بحال ہوگااورعوام میں پھیلی مایوسی اور بے چینی کی فضاکاخاتمہ بھی ممکن ہوسکے گا۔

یہ بھی پڑھیں  گجرات:آزادامیدوار کا ریٹرنگ آفیسر پر ٹھپے لگانے کا الزام، کشیدگی ،گرفتاریاں ، فوج موقع پر پہنچ گئی

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker