تازہ ترینعلاقائی

حسن ابدال:مسافروںکیلئے رمضان میںمفت افطارڈنر کا اہتمام

حسن ابدال﴿نامہ نگار ﴾رمضان المبارک کی برکتوںکو سمیٹنے کیلئے حسن ابدال کے شہریوںنے اپنی مدد آپ کے تحت اڈہ لاریاں پرمسافروںکیلئے رمضان میںمفت شاندارافطارڈنر کا اہتمام کرنے کافیصلہ کیاہے ،یہ افطار ڈنر بلاتفریق اور بغیر کسی وقفے کے پورے ماہِ مقدس میں جاری رہے گااسکااہتمام انجمن خدام الفقرائ کے صدر اسد اقبال ترک ،مرکزی انجمن تاجران کے صدر چوہدری جمشید اختر،مرکزی سیرت کمیٹی کے صدر حاجی چنگیز خان اور انجمن شہریاں کے تعاون سے کیاجارہاہے اس دستر خوان پر آنے والے تمام مسافروںکو افطاری اور کھانابالکل مفت دیاجائیگااسکے علاوہ شہر کی مختلف جگہوں پر بھی شہریوںنے اپنی مدد آپکے تحت افطاری کے پروگرام ترتیب دینے کافیصلہ کیاہے، عوامی حلقوںنے اس نیک عمل کے آغاز پر زبردست الفاظ میں خراجِ تحسین پیش کیاہے۔

یہ بھی پڑھیں  سانگھڑ: جن کو ہم نے وزیر، مشیر، ایم پی اے، ایم این اے بنایا وہی اب ہمارے خلاف باتیں کرتے ہیں، سابقہ وفاقی وزیر حاجی خدا بخش راجڑ

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker