پاکستانتازہ ترین

پاکستان کا حتف 9 نصر میزائل کا کامیاب تجربہ

Hataf-9-Nasar_1راولپنڈی(نمائندہ خصوصی) پاکستان نے جوہری ہتھیار لے جانے کے حامل  شارٹ رینج میزئل حتف 9 نصر کا کامیاب تجربہ کرلیا ہے۔ پاکستان فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق حتف 9نصر زمین سے زمین پر مار کرنے کی بھرپور صلاحیت رکھتا ہے جب کہ اس کی رینج 60 کلو میٹر تک ہے۔ آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ حتف 9نصر جوہری ہتھیار لے جانے کی صلاحیت رکھتا ہے اور زمین سے زمین پر ہدف کو نشانہ بنانے کے حوالے سے اس کا تجربہ مکمل طور پر کامیاب رہا۔ یہ میزائل بالخصوص کم فاصلے تک خطرات سے نمٹنے کے فوری ردعمل کی ضرورت کے تحت تیار کیا گیا ہے۔ نصر انتہائی تیزی کے ساتھ داغے جانے کی ٹیکنالوجی سے لیس ملٹی ٹیوب میزائل ہے ، نصر میزائل نظام کا مقصد کم فاصلے کے خطرات اور اہداف سے نمٹنا ہے۔ دفاعی ذرائع کے مطابق نصر میزائل اپنی تیز رفتاری کے باعث دشمن کی بکتر بند گاڑیوں، ٹینکوں اور نچلی پرواز کرنے والے طیاروں کے لیے انتہائی مہلک ہے۔ دفاعی ذرائع اسے بڑی کامیابی قرار دے رہے ہیں،ان کا کہنا ہے کہ خطے میں پائیدار امن کی ضمانت اور ہر قسم کے خطرات کو ناکام بنانے کے لیے پاکستان کی دفاعی صلاحیت میں ایک بڑا اضافہ ہے۔

یہ بھی پڑھیں  یادگار میٹرو سٹیشن کے قریب میٹرو بس میں آگ لگ گئی

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker