تازہ ترینعلاقائی

حویلی لکھا :بجلی کی مین لائن کی تار ٹوٹ کر بچے پرگرنے سےعبدالرحمن نامی بچہ جاں بحق

حویلی لکھا ﴿نامہ نگار﴾واپڈا حویلی لکھا کی غفلت اور نااہلی کے باعث بجلی کی مین لائن کی تار ٹوٹ کر بچے کے اوپر آگرے جس سے نرسری کلاس کا بچہ عبدالرحمن موقع پر جاں بحق ہو گیا اہل علاقہ نے بچے کی لاش سڑک پر رکھ کر منور شہید روڈ ٹائر جلا کر بلاک کر دی اور واپڈا کے خلاف شدید نعرے بازی کی مطاہرین نے ایس ڈی او واپڈا اور لائن سپریڈنٹ شوکت علی کے خلاف برتنے پر مقدمہ درج کرنے کا مطالبہ کیا ہے بعدا زاں ایس ایچ او حویلی بھاری نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئے اور لاش کو زبر دستی سڑک سے اٹھا کر لے گئے جس پر مظاہرین مذید مشتعل ہو گئے جنہوں نے پولیس کے خلاف نعرے بازی کی بعد ازاں معززین علاقہ کے مذاکرات کے بعد واپڈا اہلکاروں کے خلاف ایف آئی درج کرنے کی یقین دہانی پر مظاہرین منتشر ہو گئے۔

یہ بھی پڑھیں  امریکی ڈرون حملہ، تحریک انصاف نے قومی اسمبلی میں تحریک التوا جمع کرادی

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker