پاکستانتازہ ترین

صوبہ ہزارہ تحریک کا30جنوری کو دھرنے کا اعلان

zamanاسلام آباد(بیوروچیف) صوبہ ہزارہ تحریک کاتیس جنوری کو پارلمینٹ کےسامنےدھرنے کا اعلان،بابا حیدرزمان کہتے ہیں صوبہ ہزارہ کیلئے فوری کمیشن بنایا جائے ۔ہزارہ کےعوام کو دیوارسے لگانے کے نتائج بہت خطرناک ہون گے۔ ہزارہ کو صوبہ بننے سے کوئی طاقت نہیں روک سکتی۔ نیشنل پریس کلب اسلام آ باد میں نیوز کانفرنس سےخطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ حکومت انتظامی معاملات چلانے میں مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہے۔ ایوانوں میں اندھے ،گونگے اور بہرے نمائندے بیٹھے ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ انتظامی بنیادوں پر نئے صوبوں کا قیام وقت کی اہم ضرورت ہے۔ نئے صوبوں کے قیام کی تحریک کی بنیاد صوبہ ہزارہ نے رکھی لیکن حکمرانوں نے جان بوجھ کر ہزارہ کی عوام کو نظر انداز کر دیا۔ صوبہ بہاولپور جنوبی پنجاب کی بات اس لئے سن لی گئی کیونکہ وہاں سے حکمرانوں کے ذاتی مفادات وابستہ ہیں۔ بابا حیدر زمان نے واضح کیا کہ اگر صوبہ ہزارہ کا مطالبہ تسلیم نہ کیا گیا تو چھوٹی بڑی کسی بھی سیاسی جماعت کو ہزارہ میں داخل نہیں ہونے دیا جائے گا۔ اس سے پہلے کہ صوبہ ہزارہ کے لوگ سول نا فرمانی پر مجبور ہو جائیں اور تمام سرکاری دفاتر بند کر دیں ، وہاں کی عوام کو ان کا آ ئینی اور قانونی حق دیا جائے

یہ بھی پڑھیں  سبی:ملک میں غربت کے خاتمے کیلئے این جی اوز حکومت کے ساتھ ملکر کام کریں،سید ریاض

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker