پاکستانتازہ ترین

حضرت عثمان غنی کا یوم شہادت آج منایا جارہا ہے۔

کراچی(نامہ نگار)حضرت عثمان غنی رضی اللہ تعالیٰ عنہ کا یوم شہادت آج اتوارکو نہایت عقیدت و احترام سے منایا جائے گا۔ اس سلسلے میں مختلف جماعتوں کے تحت اجتماعات منعقد ہوں گے اہلسنت و الجماعت کے تحت بعد نماز ظہر لسبیلہ چوک سے کراچی پریس کلب تک مدح صحابہ ریلی نکالی جائے گی، اہلسنت و الجماعت کے مرکزی رہنما علامہ اورنگزیب فاروقی نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ 18ذی الحج یوم شہادت حضرت عثمان غنی ؓ پر چھٹی کا اعلان کیا جائے اہلسنت و الجماعت کے تحت فرقہ واریت اور انتہا پسندی کے خاتمے کیلیے مدح صحابہ ؓ ریلی سنگ میل ثابت ہوگی۔ انھوں نے عوام اہلسنت سے ریلی میں بھرپور شرکت کی اپیل کی اور الیکٹرانک و پرنٹ میڈیا کے اداروں سے بھی اپیل کی کہ وہ اس موقع پر حضرت عثمان غنی ؓ کی زندگی کے متعلق خصوصی پروگرامز اور ایڈیشنز شایع کریں،دریں اثنا سنی ایکشن کمیٹی کے تحت خلیفہ سوم سیدنا عثمان غنیؓ کے یوم شہادت 18ذی الحج پر اندرون سندھ بھی مدح صحابہؓ ریلیاں نکالی جائیں گی اور مختلف شہروں میں احتجاجی مظاہرے ہوں گے سنی ایکشن کمیٹی کے رہنمائوں نے کہا ہے کہ حکومت نے ایک بار پھر خلیفہ سوم سیدنا عثمان غنیؓ کے یوم شہادت کو سرکاری سطح پر نظر انداز کرکے عوام اہلسنت کی دل آزاری کی ہے۔ حضرت عثمان غنیؓ حیا کے پیکر تھے سخاوت میں ان کا کوئی ثانی نہیں تھا رسول اکرمؐ نے فرمایا جتنا فائدہ عثمان غنیؓ کے مال سے دین اسلام کو پہنچا ہے کسی اور کے مال سے نہیں پہنچا ایسے عالی مرتبت شخص کی تعلیمات سے نوجوان نسل کی ناآشنائی افسوسناک امر ہے حکومت کے اس رویے کے خلاف ہمارا احتجاج جاری رہے گا۔

یہ بھی پڑھیں  بنگالی’’حسینہ‘‘ کو پاکستان دشمنی کا جواب مل گیا

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker