پاکستانتازہ ترین

یوم علیؓ نہایت عقیدت واحترام کے ساتھ منایاگیا

islamabadاسلام آباد(بیورو رپورٹ)دنیابھرکی طرح پاکستان میں بھی یوم علیؓ نہایت عقیدت واحترام کے ساتھ منایاگیا،مرکزی امام بارگاہ جی سکس ٹوسے علم کاجلوس بھی برآمدکیاگیا۔تفصیلات کے مطابق 21رمضان المبارک یوم شہادت حضرت علیؓ کی مناسبت سے یوم علیؓ دنیابھرکی طرح پاکستان میں بھی نہایت عقیدت واحترام سے منایاگیااوراس سلسلے میں مساجداورامام بارگاہوں میں خصوصی تقاریب کااہتمام کیاگیاجن میں سیرت حضرت علیؓ اوران کے اسلام کیلئے کارہائے نمایاں بیان کئے گئے جبکہ دوسری جانب بعدازنمازظہرامام بارگاہوں سے علم کے جلوس بھی برآمدکئے گئے ۔اسلام آبادمیں اس سلسلے میں مرکزی جلوس امام بارگاہ اثناء عشری جی سکس ٹوسے برآمدکیاگیاجومقررہ راستوں سے ہوتاہوانمازمغرب کے وقت امام بارگاہ چوک میں اختتام پذیرہوا۔اس موقع پراسلام کی سربلندی اورپاکستان کی خوشحالی کیلئے خصوصی دعائیں بھی مانگیں گئیں۔

یہ بھی پڑھیں  وزیراعظم پاکستان کی ترک صدر کی بیٹی کی شادی میں شرکت، نکاح پر بطور گواہ دستخط

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker