تازہ ترینعلاقائی

محکمہ نہر کی بے حسی سے بی ایس لنک کا بلوکی کا پل گرنے کے قریب

head balokiپتوکی(ندیم رضا خاں سے) محکمہ نہر کی بے حسی سے بی ایس لنک کا بلوکی کا پل گرنے کے قریب۔عوام کی جانوں کیلیے خطرہ۔تفصیلات کے مطابق بی ایس لنک پر بلوکی کے قریب پل کے نیچے سے بہنے والی نہر راجباہ نیاز بیگ اوور فلو ہو کر پانی اوپر کناروں سے بہنے لگتا ہے اور بڑے پل کے نیچے بنائے گئے pillers کیلیے خطرہ بن جاتاہے۔گزشتہ روز بھی راجباہ نیاز بیگ کی صفائی نہ ہونے سے پانی کناروں سے اوپر سے بہنے لگا اور کئی گھنٹے تک پل پر ٹریفک بند رہی ۔بعد میں عوامی شکایات پر بے حس محکمہ نہر کے اہلکار نے نہر کی صفائی کرکے پانی چالو کیا۔بار بار اوور فلو پانی نے اس پل میں دراڑیں ڈال کر پل کی زندگی کو کم کر دیا ہے ۔پل پر مرمت کے نام پر محکمہ انہار اپنے چہیتوں کو ٹھیکے دے کر کروڑوں کا چونا لگاتے ہیں مگر چند مہینوں بعد ہی محکمہ کی بے توجہی کی وجہ سے پھر دراڑ زدہ ہوجاتاہے۔محکمہ انہار کیلیے یہ پل ،،کماؤ پتر،،بن چکا ہے۔یہ پل بھائی پھیرو اور سرائے مغل کے ہزاروں افراد کیلیے ٹریفک کا واحد ذریعہ ہے ۔مگر خستہ حالی اور پانی کے اوور فلو کی وجہ سے ٹریفک کو کئی کئی دن دور دراز سے آنا جانا پڑتاہے۔کسان بورڈ پتوکی کے چوہدری عرفان نے مطالبہ کیا ہے کہ پل کی بار بار تعمیر میں ہونے والے گھپلوں اور محکمہ نہر کی بے توجہگی کا سخت نوٹس لیکر پل کی فوری مرمت کی جائے ۔1

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker