تازہ ترینعلاقائی

ہیڈ بلوکی اور بلوکی کے پلوں کی مرمت نہ کی گئی تو سیلاب کے دنوں میں بڑا حادثہ رونما ہو سکتا ہے

بھائی پھیرو(نامہ نگار) ہیڈ بلوکی اور بلوکی کے پلوں کی مرمت نہ کی گئی تو سیلاب کے دنوں میں بڑا حادثہ رونما ہو سکتا ہے۔سیلاب کے دوران حفاظتی بندوں کی مرمت اورپانی میں پھنسے عوام کونکالنے میں رکاوٹ سے احمد پور شرقیہ سے بڑا حادثہ رونما ہوسکتا ہے۔تفصیلات کے مطابق بی ایس لنک پر بلوکی کے قریب پل اوراسی طرح ایل بی ڈی سے کا ہیڈ بلوکی کا پل دونوں پل انتہائی خستہ حالت میں ہیں ور اس پر بڑے بڑے گہرے کھڈوں سے ٹریفک روزانہ گھنٹوں جام رہتی ہے۔ اس دفعہ شدید بارشوں کے بعد سیلاب کا شدید خدشہ ہے اس لیے ان پلوں کی فوری مرمت نہایت ضروری ہے،کسان رہنماؤں رائے محمد افضل کھرل،رانا خالد مسعود خاں اور دیگر نے اپنے اخباری بیان میں کہا ہے کہ سیلاب کے دنوں میں دریا کے کٹاؤ کی صورت میں اگر سامان کو ان پلوں سے لیجانا پڑا یا سیلاب میں پھنسے انسانوں کو نکالنے کیلیے رسل ورسائل کرنا پڑی تو ان دراڑ زدہ پلوں سے ناممکن ہوگی کیونکہ خستہ حال پلوں پر تو روزانہ ٹریفک گھنٹوں جام رہتی ہے۔ان پلوں کی وجہ سے ہیڈ بلوکی کے انفرا سٹرکچر کی مرمت نہ ہونے اور سیلاب میں پھنسے افراد کے نکالنے میں رکاوٹ سے احمد پور شرقیہ سے پڑا حادثہ رونما ہو سکتا ہے۔ ان رہنماؤں نے مطالبہ کیا ہے کہ ان پلوں کی فوری مرمت کی جائے تاکہ سیلاب کے دنوں میں کوئی بڑا سانحہ رونما نہ ہوسکے

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button