بھائی پھیرو(نامہ نگار) دریائے راوی میں نہاتے ہوئے دو نوجوان ڈوب کر ہلاک ۔ ایک کی لاش تلاش کر لی گئی ، جبکہ ہیڈ بلوکی پر کام کرنے والی کمپنی کے ملازم کی لاش نہ مل سکی ۔ مرینہ بوٹ کلب کی کشتیاں اور ریسکیو ون ون ٹو ٹو کی ٹیمیں لاشیں تلاش کر رہی ہیں ۔ تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز ہیڈ بلوکی کی ڈاؤن سٹریم پر چھوٹے چھوٹے پانی میں لاہور چونگی امرسدھو کا رہائشی پندرہ سالہ محمد بشیر نہا رہا تھا کہ اچانک وہ گہرے پانی میں چلا گیا اور ڈوبنے لگا اس کو بچانے کے لئے کنارے پر کھڑا SKBکنسٹرکشن کمپنی کا ملازم خانیوال کا رہائشی بیس سالہ امتیاز ڈوبتے شخص کو بچانے کیلئے دریا میں کود گیا لیکن دیکھتے ہی دیکھتے دونوں بد قسمت نوجوان دریا کے گہرے پانی میں ڈوب کر موت کی آ غوش میں چلے گئے ۔ وہاں پر موجود چوکی پولیس نے اس کی اطلاع فوری طور پر ریسکیو ون ون ٹو ٹو اور ایک پرائیوٹ مرینہ بوٹ کلب کے ڈائریکٹر کو دی جس پر دونوں نے موقع پر پہنچ کر لاشوں کی تلاش شروع کی ۔ محمد بشیر کی لاش نکال لی گئی جبکہ ابھی تک امتیاز کی لاش کو تلا ش نہیں کیا جا سکا ۔ موقع پر موجود لوگوں کا کہنا ہے کہ ہیڈ بلوکی کا محکمہ انہار کا بے حس عملہ لاشوں کو تلاش کرنے میں کوئی تعاون نہیں کرتا ۔
You must be logged in to post a comment.