تازہ ترینعلاقائی

دریائےستلج میں ہیڈ سلیمانکی کے مقام پر سیلاب کی آمد کے باعث درجنوں دیہات زیرآب

head sulmankeحویلی لکھا(نامہ نگار)دریائے ستلج میں ہیڈ سلیمانکی کے مقام پر سیلاب کی آمد کے باعث درجنوں دیہات زیر آب آچکے ہیں۔جس سے کئی مکان گر چکے ہیں چک دراز کے میں مکان گرنے ایک بچہ آصف زخمی ہو گیا ہے سیلاب سے جہاں لوگوں کے رہائشی مکانات تباہ ہوئے وہاں ہزاروں ایکٹر رقبہ پر کھڑی فصلیں جن میں کپاس۔ دھان۔ تل ،کمادوغیرہ بھی تباہ ہوگئیں لوگ نقل مکانی پر مجبور ہوکر محفوظ مقامات کی طرف منتقل ہو رہے ہیں اور انکی مشکلات میں اضافہ ہورہا ہے چارہ نہ ہونے کی وجہ سے مال مویشی بھوکے مر رہے ہیں چک سوجیکی میں سکول کی عمارت میں پانی داخل ہو چکا ہے متاثرہ خاندان نقل مکانی کرکے پاکپتن نہر کے کنارے روڈ پر آباد ہو رہے ہیں سیلاب سے متاثرہوکر غلام قادر اپنے بیوی بچوں کے ہمراہ کھلے آسمان تلے جھگی لگا کر بیٹھا ہے اسکی 10 سالہ بیٹی پیٹ کی آگ بجھانے کے لیے مکھیوں میں بھرے ہوئے آٹے سے روٹیاں تیار کر کے کھانے پر مجبور ہے دریائے سلتج میں سیلاب کے باعث محکمہ اریگیشن نے فورڈ واہ کینال صادقیہ کینال اور پاکپتن کینال کو بند کر دیا ہے لوگوں نے وزیر اعلی پنجاب سے فلڈ ریلیف کیمپ اور میڈیکل کیمپ کے ساتھ سیلاب میں گھرے ہوئے لوگوں کو نکالنے کے لیے ریسکیو کیمپ کا بھی مطالبہ کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں  پتوکی:مختلف رنگوں سے مربہ بنانے والی جعلی اور مضر صحت پیٹھا فیکٹری پر اسسٹنٹ کمشنر پتوکی کاچھاپہ

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker