پاکستانتازہ ترین

خادم اعلیٰ کا ’’پڑھا لکھا پنجاب ‘‘بد تمیزی، تلخ کلامی،گلام گلوچ سے منع کرنے پر بپھرے ہیڈ ماسٹر نے کرسی مار کر ٹیچر کا سر پھاڑ دیا

چنیوٹ (بیورو رپورٹ )خادم اعلیٰ کا ’’پڑھا لکھا پنجاب ‘‘بد تمیزی، تلخ کلامی،گلام گلوچ سے منع کرنے پر بپھرے ہیڈ ماسٹر نے کرسی مار کر ٹیچر کا سر پھاڑ دیا ٹیچر کا دماغی توازن خراب ہونے کا خدشہ DHQ چنیوٹ کے ڈاکٹرز نے روائتی انداز میں جواب دیدیا زخمی ٹیچر کو طبی امداد کے لئے الائیڈ ہسپتال فیصل آباد منتقل کر دیا گیا ہے جہاں اس کی حالت نازک بیان کی گئی ہے بتایا گیا ہے کہ گورنمنٹ ایلمنٹری سکول چکنمبر134ج،ب لونے والا کے بپھرے ہیڈ ماسٹر جاویدنے دوران میٹنگ بد تمیزی اور گالم گلوچ شروع کر دی جس میٹنگ میں موجود ٹیچر اکبر علی نے برا مناتے ہوئے ایسا کرنے سے منع کیا تو جاوید نے طیش میں آکر ٹیچر اکبر کے سر پر زور سے کرسی دے ماری جس سے وہ شدید زخمی ہو گیا جسے طبی امداد کے لئے ڈی ایچ کیو چنیوٹ لایا گیا جہاں موجود ڈاکٹرز نے ہسپتال کی روائیت کو برقرار رکھتے ہوئے جواب دیدیا جس پر ٹیچر اکبر علی کو الائیڈ ہسپتال فیصل آباد منتقل کر دیاگیا ہے لواحقین کے مطابق ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ ٹیچر اکبر علی کا دماغی توازن بھی خراب ہو سکتا ہے اور اسکی حالت بھی نازک بیان کی جارہی ہے

یہ بھی پڑھیں  دنیا بھر میں باپ سے محبت کا عالمی دن آج منایا جارہا ہے

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker