پاکستان

تنخواہ کیلئے احتجاج کرنیوالی لیڈی ہیلتھ ورکرز پر شیلنگ،متعدد بے ہوش

کراچی میں لیڈی ہیلتھ ورکرز نے پانچ ماہ سے تنخواہوں کی عدم ادائیگی کے خلاف مظاہرہ کیا اور فوارہ چوک پر دھرنا دیا ، پولیس نے ان پر لاٹھی چارج اور شیلنگ کی جس سے ایک خاتون بے ہوش اور تین زخمی ہو گئیں۔ کراچی پریس کلب کے باہر سندھ بھر کی لیڈی ہیلتھ ورکرز نے ملازمتوں کی مستقلی اور پانچ ماہ کی تنخواہوں کی ادائیگی کے لیے احتجاجی مظاہرہ کیا، لیڈی ہیلتھ ورکرز نے ریلی کی شکل میں فوارہ چوک پر دھرنا دینے کی کوشش کی جسے پولیس نے لاٹھی چارج اور شیلنگ کے ذریعے ناکام بنا دیا۔ اس دوران حاملہ خاتون ثمینہ دھکے لگنے سے گر کر بے ہوش ہو گئی جبکہ تین خواتین زخمی ہو گئیں۔ آنسو گیس کی شیلنگ اور لاٹھی چارج پر لیڈی ہیلتھ ورکز نے سندھ حکومت کے خلاف احتجاج کیا۔ ان کا کہنا ہے کہ مطالبے پورے ہونے تک احتجاج جاری رہیگا۔

یہ بھی پڑھیں  آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع کے عدالتی فیصلے پر نظرثانی درخواست دائر

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker