پاکستانتازہ ترین

تحریک صوبہ ہزارہ کا انقلاب مارچ میں شرکت کا اعلان

ایبٹ آباد (مانیٹرنگ سیل) تحریک صوبہ ہزارہ نے پی اے ٹی کے مارچ میں شرکت کا اعلان کردیا، بابا حیدر زمان کہتے ہیں آزادی نہیں انقلاب مارچ کی کال پر باہر نکل رہے ہیں۔ تحریک صوبہ ہزارہ کے سربراہ بابا حیدر زمان نے پاکستان عوامی تحریک کے انقلاب مارچ میں شرکت کا اعلان کردیا، ان کا کہنا ہے کہ قوم کو انقلاب کیلئے کل میدان میں نکلنے کی کال دی، ملک میں حقیقی تبدیلی انتخابات سے نہیں انقلاب سے ممکن ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہم پاکستان تحریک انصاف کے آزادی مارچ نہیں پی اے ٹی کے انقلاب مارچ کی کال پر باہر نکل رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button