پاکستانتازہ ترین

حیسکو نے لائن لاسز، بجلی چوری کے اربوں روپے عوام کی جیبوں سے نکالنے کا فیصلہ کرلیا

حیدرآباد(مانیٹرنگ سیل)حیدر آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی نے لائن لاسز ،بجلی چوری،ڈسٹری بیوشن مارجن کے اربوں روپے اندرون سندھ اور حیدرآباد کے صارفین پر منتقل کرنے کا فیصلہ کر لیا،بجلی کی قیمتوں میں 5 روپے 7 پیسے فی یونٹ اضافے کی سفارش بھی کر دی گئی ۔ تفصیلات کےمطابق حیدر آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی کی جانب سے نیپرا کو کی گئی سفارشات کے مطابق اندرون سندھ اور حیدر آباد میں بجلی کے لائن لاسز اور چوری کی شرح 26 فی صد ہے بجلی تقسیم کرنے کا مارجن 5 روپے 5 پیسے فی یونٹ مقرر کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے اور رواں مالی سال میں 5 ارب روپے سے زائد کی سرمایہ کاری کا ارداہ بھی ہے اس لیے صارفین کے ٹیرف میں 5 روپے 7 پیسے تک اضافہ کیا جائے گا ۔ حیسکو نے تجویز دی ہے کہ 50یونٹ استعمال کرنے والے صارفین کے لیے 1روپے 27 پیسے فی یونٹ اضافہ کیا جائےجو صارف 100 یونٹ بجلی استعمال کرے اس کے ٹیرف میں 3 روپے10 پیسے اور 300 یونٹ استعمال کرنے والے صارفین کے لیے 4 روپے 44 پیسے فی یونٹ اضافہ کیا جائے7سو یونٹ بجلی استعمال کرنے والے صارفین کے لیے 4روپے76 پیسے فی یونٹ اور اس سے زائد یونٹ استعمال کرنے والے صارفین کے لیے 5 روپے 7 پیسے فی یونٹ اضافے کی سفارش کی ہے۔ حیسکو نے کمرشل،صنعتی اور زرعی صارفین کے لیے بھی 3 روپے 69 پیسے فی یونٹ بجلی مہنگی کرنے کی تجویز دی ہےحیسکو کی جانب سے دی گئیں سفارشات پر نیپرا 3مارچ کو سماعت کرے گی۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button