پاکستانتازہ ترین

لاہورہائی کورٹ: یوسف گیلانی کو کام سے روکنے کی درخواستیں دائر

لاہور(نمائندہ خصوصی) وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی کو کام سے روکنے کے لئے لاہور ہائی کورٹ میں دو متفرق درخواستیں دائرکر دی گئی ہیں ۔وزیراعظم کے خلاف درخواستیں تحریک انقلاب کے سربراہ غازی علم دین ایڈووکیٹ اور ایک شہری شاہد نسیم گوندل کی جانب سے دائر کی گئی ہیں۔ ان میں موٴقف اختیار کیا گیاہے کہ سپریم کورٹ سے سزا کے بعد یوسف رضا گیلانی وزیراعظم نہیں رہے، وہ کسی بھی حکومتی عہدے اور عوامی نمائندگی کے لئے نااہل ہو چکے ہیں ان سے پوچھا جائے کہ وہ کس قانون کے تحت وزارت عظمیٰ پربراجمان ہیں۔درخواستوں میں ہائی کورٹ سے استدعا کی گئی ہے کہ یوسف رضا گیلانی کو کام سے روک کر سابق وزیراعظم لکھا جائے اوران سے مراعات اور پروٹوکول واپس لیا جائے۔

یہ بھی پڑھیں  جماعت اسلامی بھائی پھیرو کی طرف سے سانحہ حسین خانوالا کی شدید مذمت

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker