پاکستان

پاکستان کے مفادات کے خلاف کوئی معاہدہ نہیں کیا جائے گا: حنا ربانی کھر

وزیر خارجہ حنا ربانی کھر نے کہا ہے کہ پاکستان کے مفادات کے خلاف کوئی معاہدہ نہیں کیا جائے گا, بھارت کےساتھ تجارتی معاہدے سے دونوں ملکوں کے دو طرفہ تعلقات بہتر ہونگے, بھارت کےساتھ تمام تنازعات کا پُرامن حل چاہتے ہیں.اسلام آباد میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر خارجہ حنا ربانی کھر کا کہنا تھا کہ بھارت کےساتھ تجارت کا مطلب مسئلہ کشمیر سے پیچھے ہٹنا نہیں, کسی بھی ملک کے ساتھ تعلقات ملکی مفادات کے تحت ہی ہونگے. بھارت کے ساتھ متنازع امور کے حل کی کوششیں جاری رہیں گی. ان کا کہنا تھا کہ بھارت کےساتھ تجارتی تعلقات میں بہتری ملکی معشیت کےلئے بہتر ہے. پریس کانفرنس میں میڈیا کے سوالوں کا جواب دیتے ہوئے حنا ربانی کھر نے کہا کہ ایران کےساتھ تمام توانائی معاہدے ملکی مفادات کے تحت آگے بڑھائیں گے. پاکستان کسی ملک کےخلاف اپنی سرزمین استعمال نہیں ہونے دیگا. وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ امریکی حکام نے سلالہ چیک پوسٹ واقعہ پر افسوس کا اظہار کیا ہے تاہم امریکہ, نیٹو اور ایساف کےساتھ تعلقات پاکستانی عوام کی خواہشات اور پارلیمانی کمیٹی کی سفارشات کے مطابق ہی طے کئے جائیں گے.

یہ بھی پڑھیں  .کل ملک بھر میں عام انتخابات کی تیاریاں مکمل

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker