پاکستانتازہ ترین

حناربانی "شاباش"لینے امریکہ جائیں گی

اسلام آ باد(مانیٹرنگ ڈیسک)وزیرخارجہ حنا ربانی کھر عنقریب امریکہ کادورہ کریں گی ان کے دورے کامقصد نیٹوسپلائی بحالی کے بعد پاک امریکہ تعلقات کے مستقبل کے لائحہ عمل کوتیار کرنے پربات ہوگی۔ وہ اپنی ہم منصب سمیت امریکی رہنماﺅں سے ملاقات کریں گی۔ وزیرخارجہ حنا ربانی کھر کوٹوکیوکانفرنس کے موقع پرہیلری کلنٹن نے امریکہ آنے کی دعوت دی۔ پاکستان اورامریکہ کے درمیان نیٹو سپلائی لائن پرجلد ہی بہت جلد مفاہمتی یادداشت کی دستاویزات پردستخط ہونے کی توقع ہے اوراس مفاہمتی یادداشت کی دستاویز کوکابینہ کے سامنے پیش کیا جائے گا۔نیٹوسپلائی بحالی کے بعد پاکستان اورامریکہ کے درمیان اسٹریٹجک ڈائیلاگ بھی بحال ہوجائے گاسٹریٹجک ڈائیلاگ دونوں ممالک کے درمیان توانائی،زراعت ،دفاع،سائنس ،تعلیم اوردیگرشعبوں میں دوطرفہ بات چیت ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں  تصوف وصوفی ازم دفاع اسلام کا ذریعہ

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker