پاکستانتازہ ترین

اسلام آباد:پاکستان اورافغانستان کوکئی چیلنجزکاسامناہے، حناربانی

اسلام آباد(مانیٹرنگ سیل) پاکستان کی وزیربرائےامور خارجہ حنا ربانی کھر نے کہا ہےکہ پاکستان اورافغانستان کودہشت گردی اور منشیات کے سمیت کئی چیلنجز کا سامنا ہے۔ان خیالات کااظہار انہوں نےپاکستانی دارالحکومت اسلام آباد میں افغان ہم منصب زلمے رسول کے ساتھ پریس کانفرنس کے دوران کیا۔انہوں نے کہاکہ پاکستان افغان امن عمل کی حمایت کرتا ہے، امن عمل میں پاکستان کا کردار رابطہ کار کا ہوگا۔حنا ربانی کھر نے کہا کہ پاکستان افغانستان کے ساتھ تعلقات مزید مستحکم کرنے کا خواہاں ہے،پاکستان جنوری میں کابل میں ہونے والی علماکانفرنس کی حمایت کرتا ہے۔انہوں نے کہاکہ کچھ روزقبل افغان امن کونسل کاوفدپاکستان آیااور ان کا دورہ کامیاب رہا۔ انہوں نے کہاکہ وہ اب تک افغانستان کے4دورےکرچکی ہیں اور افغان وزیربرائےامورخارجہ ہماری دعوت پر پاکستان آئے ہیں۔اس موقع پر افغان وزیربرائےامور خارجہ زلمےرسول نے کہا کہ افغانستان اپنی سرزمین پاکستان کیخلاف استعمال کرنیکی اجازت نہیں دے گا۔ انہوں نےکہاکہ حناربانی کھر سے افغان امن عمل پر بات چیت ہوئی ہے،چاہتے ہیں کہ تمام طالبان کو افغانستان کے حوالے کیا جائے۔

یہ بھی پڑھیں  کسانوں کا معاشی قتل بند کیا جائے، ان کے بچوں کے منہ سے نوالہ نہ چھینیں، پرویزالٰہی

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker