پاکستان

پاکستانی وزیر خارجہ بدھ کو کابل جائیں گی

پاکستان کی وزیر خارجہ حنا ربانی کھر بدھ کو افغانستان کے سرکاری دورے پر جائیں گی جہاں افغان رہنماؤں کے ساتھ اُن کی بات چیت میں دہشت گردی کے خلاف جنگ اور طالبان کے ساتھ قیام امن کے عمل کے لیے اسلام آباد کی حمایت سمیت دوطرفہ تعلقات سے متعلق اُمور زیر بحث آئیں گے۔ افغان وزارت خارجہ کے ترجمان جانان موسٰی زئی نے اتوار کو کابل میں صحافیوں کو بتایا کہ اپنے افغان ہم منصب ظلمے رسول کے ساتھ باضابطہ بات چیت کے علاوہ پاکستانی وزیر خارجہ صدر حامد کرزئی سے بھی ملاقات کریں گی۔ یہ دورہ دونوں ملکوں کے درمیان تعاون کے ایک نئے باب کی شروعات ہوگا۔ طرفین دہشت گردی کے خلاف جنگ اور افغانستان میں امن عمل کے لیے پاکستان کی ناگزیر حمایت پر بات چیت کریں گے۔‘ اُنھوں نے کہا کہ افغان امن عمل میں پاکستان کا کلیدی کردار ہے اور امن مذاکرات کی طرف پیش رفت کے لیے ’’افغانستان کو اپنے ہمسایہ ملک کی ایک مخلصانہ کوشش درکار ہے

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker