پاکستانتازہ ترین

حنا ربانی کھرسیاسی میدان کی سب سے خوبصورت خاتون

hinaکراچی (ڈیسک رپورٹر) پاکستان کی خواتین سیاستدان اپنے فیشن اسٹائل کی وجہ سے بھی مرکز نگاہ رہتی ہیں۔ یہ ہی وجہ ہے کہ بھارتی اخبار نے وزیر خارجہ حنا ربانی کھر کو دنیا کی سب سے پرکشش سیاستدان قرار دیا ہے، جب کہ کشمالہ طارق اس فہرست میں آٹھویں نمبر پر ہیں۔ بھارتی اخبار نے دنیا کی پرکشش خواتین سیاستدانوں کی فہرست جاری کی جس میں پاکستانی خواتین نے بھارتی اور امریکی سیاستدانوں کو پیچھے چھوڑ دیا۔ وزیر خارجہ حنا ربانی کھر نے اپنے فیشن اسٹائل کی وجہ سے اس فہرست میں پہلی پوزیشن حاصل کی ہے۔ اس فہرست میں کشمالہ طارق بھی کسی سے پیچھے نہیں رہیں اور ملبوسات کے بہترین انتخابات کی وجہ سے آٹھویں پوزیشن حاصل کرنے میں کامیاب رہیں۔
فہرست میں دوسرا نمبر کینیڈا کے فیڈرل الیکشنز میں منتخب ہونے والی تامل خاتون راتھیکا کا ہے، تیسری پوزیشن یوکرین کی سابق وزیراعظم یولیا ٹائمو شینکو کے نام رہی۔ امریکا میں نائب صدر کی سابق امیدوار سارہ پالن چوتھے نمبر پر برا جمان ہیں۔ بھارتی حکمراں جماعت کی سربراہ سونیا گاندھی پانچویں جب کہ ان کی بیٹی پریانکا گاندھی کو ساتواں نمبر دیا گیا۔  چھٹا نمبر کینیڈا کی لبرل پارٹی کی روبی ڈھلا کو ملا۔ نویں نمبر پر سابق امریکی وزیر خارجہ ہیلری کلنٹن رہیں۔ بھارتی کمیونسٹ رہنما بریندا کارات کا نمبر فہرست میں دسواں ہے۔ اردن کی شہزادی رانیا گیارہویں جب کہ باروہویں نمبر پر امریکی خاتون اول مشل اوباما ہیں۔ سابق فرانسیسی صدر نکولس سرکوزی کی اہلیہ کارلا برونی پوزیشن ٹیبل پر تیرہواں نمبر حاصل کرسکیں۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button