پاکستانتازہ ترین

حنا کےشوہر نےفون ریکارڈ مانگ لیا

اسلام آباد (ڈیسک رپورٹر) پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور وزیر خارجہ کے رومان کی افواہوں کے بعد حنا ربانی کھر کے شوہر نے اپنی بیوی کے موبائل فون کے ریکارڈ کی درخواست دےدی۔ خیال رہے کہ بلاول بھٹو زرداری اور حنا ربانی کھر کے معاشقے کا معاملہ بنگلہ دیشی جریدے کی رپورٹ کے بعد سامنے آئی تھی۔ جریدے کا دعویٰ تھا کہ بلاول اپنے سے 11سال بڑی خاتون کے وشق میں بری طرح گرفتار ہے اور اس کی خاطر پاکستان چھوڑ کر سوئٹزرلینڈ بسنے کا سوچ رہے ہیں۔ ایک رپورٹ کے مطابق اب اس میں مزید پیشرفت ان اطلاعات سے آئی ہے کہ حنا ربانی کھر کے شوہر فیروز گلزار نے ایف آئی اے کے پاس ایک درخواست جمع کرائی ہے جس میں گرفتارمحبت جوڑے کے فون ریکارڈ کی تفصیلات طلب کی گئی ہے۔ بنگلہ دیشی جریدے بلیٹز کا یہ بھی کہنا تھا کہ صدر آصف علی زرداری اپنے بیٹے کی حرکات پر پریشان ہیں اور انہیں خدشہ ہے کہ 2 بچوں کی ماں سے تعلق بلاول کے ساتھ ساتھ پیپلزپارٹی کے سیاسی کیرئیر کا بھی ختم کردے گا۔

یہ بھی پڑھیں  مادر ملت محترمہ فاطمہ جناح کی 52 ویں برسی آج منائی جا رہی ہے

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker